زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 زرعی تحقیق وتعلیم کے محکمے کی خصوصی مہم 3.0 دو سے سات اکتوبر2023 تک جاری رہی

Posted On: 12 OCT 2023 11:58AM by PIB Delhi

زرعی تحقیق اورتعلیم کا محکمہ  (ڈی اے آر ای ) حکومت ہند کی طرف سے چلائی جارہی خصوصی مہم 3.0 میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔محکمہ اور اس سے منسلک دفاتر / خود مختار ادارے اور ان کے علاقائی دفاتر کی توجہ صفائی ستھرائی کو اپنانے اور ان کے دفاتر / احاطوں میں کام کی جگہوں کے تجربات کو بہتر بنانے پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018KYA.jpg

ڈی اے آر ای اور اس کے ماتحت اداروں یعنی کرشی وگیان کیندر (کے وی کے ایز ) سمیت  زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر )اور اس کے علاقائی دفاتر ، زرعی سائنسدانوں  کے بھرتی  بورڈس (اے ایس آر بی)اورتین مرکزی زرعی یونیورسٹیز (سی اے یوز ) اور ان کے کالجز  بھی ملک بھر میں خصوصی مہم کا انعقاد کررہے ہیں۔15ستمبر 2023سے تیاری کا مرحلہ اس وقت  شروع ہوا  جب مختلف زمروں کی تحت اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی اور صاف صفائی کے لئے مقامات کو منتخب کیا گیا تھا۔ مہم کے دوران خصوصی توجہ ،ریکارڈ مینجمنٹ ، دفتری فائلوں کی چھٹنی کرکے  خالی جگہوں کا بندوبست ، کسانوں کے ساتھ گاؤں میں سووچھتا اور دفتر /احاطوں میں کام کی جگہوں  پر تجربات کو بڑھانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر ہے۔

محکمہ نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران جائزے کے لئے 19843 فزیکل فائلوں اور 4717 ای –فائلو ں کی پہچان کی ہے۔ان میں سے اب تک 6279فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔جب کہ اس مہم کے دوران 4171 فزیکل فائلوں کی چھٹنی کی گئی ہے۔4717 الیکٹرانک فائلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور 1465 فائلوں کو بند کرنے کے لئے پہچان کی گئی ہے۔اس کے علاوہ دو سے 31  اکتوبر 2023 کے دوران سووچھتا سے متعلق خصوصی مہم کی 3326 تعداد  کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور ان میں سے 690 سووچھتا مہمات اب تک انجام دی جاچکی ہیں۔ تقریباََ 34886  مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا ہے اور اس سے 1035731 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ محکمے کی طرف سے مقرر اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مہم مکمل  زوروں  پر ہے۔ٹی اے آر ای نے تمام متعلقہ افسران کو 31 اکتوبر 2023 تک تمام زیر التوا معاملات کو ختم کرنے کی ہدایت دی ہے اور مہم کے اہداف کے حصول کے لئے افسران کی بہترین کوششوں   کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ مہم 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔

********

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10717      


(Release ID: 1966966) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil