وزارت دفاع

 رکشا منتری اور مسلح افواج  کے  فرانسیسی وزیر نے دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز  کرنے کے ساتھ پیرس میں پانچویں سالانہ دفاعی بات چیت کا انعقاد کیا


خلاء، سائبر اور مصنوعی ذہانت جیسے مخصوص شعبوں میں  ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنا دو ملکی یوروپی دورہ مکمل کیا

Posted On: 12 OCT 2023 11:27AM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے دو ملکی یوروپی دورے کے اختتام سے قبل11 اکتوبر 2023 کو پیرس میں مسلح افواج کے فرانسیسی وزیر جناب  سیبسٹین لے کورنو کے ساتھ  پانچویں سالانہ دفاعی بات چیت کی۔دونوں وزراء نے دفاعی صنعتی تعاون  کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ علاقائی صورتحال کے جائزے سے لے کر جاری فوج کے فوج سے رابطے  کے لئےمختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزراء نے جاری دفاعی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اوردونوں ممالک کے دفاعی تعاون کے درمیان  تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں  پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خلاء،سائبر اور مصنوعی ذہانت جیسے مخصوص شعبوں میں  ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ سے قبل دفاع کی فرانسیسی وزارت میں انہیں گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔

اس سے قبل دن میں جناب راج ناتھ سنگھ نے پیرس کے قریب  جینی ولرس میں سیفرن  انجن ڈویژن کے تحقیق وترقی کے مرکز کا دورہ کیا اور ایرو – انجن ٹکنالوجی میں تازہ ترین ترقیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لئے ان کے منصوبوں  پر توجہ دینے کے ساتھ اعلیٰ  فرانسیسی دفاعی کمپنیوں  کے سی ای اوز  کےساتھ ملاقات بھی کی ۔جناب راج ناتھ سنگھ نے تیسرے ممالک کو برآمدات  کے امکانات سمیت   ہندوستان میں مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے فوائد پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے  ایک بڑے ، ہنر مند ایچ آر بیس ، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچہ اور ایک مضبوط  قانونی فن تعمیر  جیسے ہندوستانی مارکیٹ کے موروثی فوائد  کی نشاندہی  کی ۔10 اکتوبر  2023 کو پیرس میں  پہنچنے کے بعد رکشا منتری نے وہاں کی ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی ۔ اپنے دوملکی دورے کے پہلے مرحلے میں  جناب راج ناتھ سنگھ نے روم میں اطالوی دفاعی  وزیر جناب گائڈو کریسٹو  کے ساتھ بات چیت کی ۔  مختلف دفاعی شعبے جیسے سکیورٹی اور دفاعی  پالیسی ، تحقیق وترقی ،  ملٹری شعبے میں تعلیم ، سمندری شعبے میں بیداری ، دفاعی معلومات اور صنعتی تعاون  کا اشتراک نیز مشترکہ ترقی ، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ وینچرس  کے قیام میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے  بات چیت کے بعد دفاع کے شعبے میں  تعاون سے متعلق ایک معاہدے  پردستخط کئے گئے۔ انہوں نے اپنے دورے کے حصے کے طورپر روم میں  اطالوی دفاعی کمپنیوں کے سی ای اوز اور  دیگر اعلیٰ صنعتی لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔

********

 

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10710      



(Release ID: 1966940) Visitor Counter : 80