پارلیمانی امور کی وزارت

 پارلیمانی امور کی وزارت ، سووچھتا ہی سیوا مہم کے حصے کے طور پر یکم اکتوبر کو ‘‘ایک تاریخ -ایک گھنٹہ -ایک ساتھ’’ منائے گی


نویُگ اسکول اور اس کے اطراف میں سووچھتا کے لئے شرم دان کا اہتمام  کیا جائے گا

Posted On: 29 SEP 2023 8:48PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت نے ایک تاریخ- ایک گھنٹہ- ایک ساتھ کے لئے ایس ایچ ایس  پورٹل پر ایک پروگرام بنایا ہے،جو نئی دلی کے پیشوا روڈ پر موجود نویگ اسکول  اور اس کے اطراف میں  سووچھتا کے لئے یکم اکتوبر  2023 کو دس بجے  شرم دان  کرنے کی خاطر ایک خصوصی پروگرام ہے۔اس مذکورہ شرم دان میں اساتذہ ، طلباء اورعلاقے کی عوام کے ساتھ افسران /سرکاری عہدے داران شریک ہوں گے۔عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے پروگرام کی تشہیر کی جارہی ہے۔

پارلیمانی امور کی وزارت نے سووچھ بھارت مشن – گرامین اور اربن (ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ ) 15ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک  مشترکہ طورپر منعقد کئے جانے  والا 15روزہ سالانہ سووچھتا ہی سیوا  (ایس ایچ ایس)کے حصے کے طورپر متعددسرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

شروعا ت میں وزارت میں ایس ایچ ایس  کے تحت سرگرمیوں  کو شروع کرنے کے لئے پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری نے  وزارت کے افسران /سرکاری عہدے داران کو سووچھتا کا عہد دلایا اور کوڑا کرکٹ سے پاک بھارت کو یقینی بنانے کے لئے خود کو  وقف  کرنے کی ان کی حوصلہ افزائی کی۔سکریٹری اورایڈیشنل سکریٹری کی جانب سے وزارت کے اندر تمام سیکشن / مقامات کا معائنہ کیا گیا اور  دفتر کے ایکوسسٹم میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب ہدایات دی گئیں۔

وزارت ایس ایچ ایس کے احکامات کے مطابق بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔ہرگوشے اور نکّڑ کی صاف صفائی کی گئی نیز کوڑا کرکٹ  کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا گیا۔صاف ہوا کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی   (باغبانی) نے چھایا /انڈور پلانٹ دستیاب کرایا ہے ،جس کو افسران  کے تمام سیکشن /کیبنس میں رکھا گیا ہے۔

وزارت نے آج نئی دلی کی گول مارکیٹ میں کیندریہ ودیالیہ کے طلباء کے لئے ‘‘ملک کی تعمیر میں صفائی کا کردار ’’ کے موضوع پر ایک انٹرا –اسکول  مضمون نویسی مقابلہ  کا انعقادکیا۔11ویں اور 12ویں  جماعت کے طلباء نے اس مقابلے میں شرکت کی ۔پہلی ،دوسری اور تیسری  پوزیشن حاصل کرنے والے فاتحین طلبا ء کو نقد انعامات اورسرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری نے  صفائی مترا کو بھی اعزاز سے نوازا جو ادارے میں  صاف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے ان تھک کام کررہے ہیں۔اس طرح ایس ایچ ایس کو پوری طرح منانے کے لئے وزارت کی جانب سے بڑی تعداد میں سرگرمیاں شروع  کی گئی ہیں اور آگے  بھی کئے جانے کی تجویز ہے۔

وزار ت نے عوام  ،خاص  طورپر اسکول کے آس پاس  رہنے والے لوگوں  سے یکم اکتوبر   2023  کوایس ایچ ایس میں حصہ لینے  کی اپیل کی ہے۔

********

 

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10707      



(Release ID: 1966928) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Tamil