صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ  ہند نے راج بھون سری نگر میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 11 OCT 2023 9:01PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (11 اکتوبر 2023) راج بھون، سری نگر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔

  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے صدر کے طور پر اپنے پہلے دورہ پر گرمجوشی سے استقبال کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ وہ جموں و کشمیر کی نامور شخصیات  کو پروگرام میں  موجود دیکھ کر خوش ہوئیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کی ساکھ کو بڑھایا ہے۔

  صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ کشمیر قدیم زمانے سے ہی فن، ثقافت اور تعلیم کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ تقریباً 2000 سال قبل چوتھی بدھسٹ کونسل کشمیر میں منعقد ہوئی تھی۔ اسکالرز کا خیال ہے کہ تقریباً 1300 سال قبل سری نگر میں شنکراچاریہ نے شکتی کی شان بیان کرنے کے لیے سندریا لہری اور آنند لہاری کی تشکیل کی تھی۔ لال دیاد کی باتیں اور شیخ نورالدین کی نصیحتیں آج بھی انسانیت کو صحیح راستہ دکھا رہی ہیں۔ زین العابدین جیسے حکمرانوں نے آداب اور روحانیت کو فروغ دیا۔ ابھینواگپتا جنہوں نے مذہب اور ادب دونوں شعبوں میں حیرت انگیز خدمات انجام دیں، نے 10ویں صدی میں ادب کے ایک بہت اچھے اصول کی وضاحت کی تھی جو زندگی کے ہر پہلو کے لیے درست ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘شانتا رس’ تمام ‘رسوں’  کا ماخذ ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جموں و کشمیر کی امن و آشتی کو اعلیٰ تصور کرنے کی میراث کو مسلسل مضبوط کرنا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آج کا کشمیر اپنے ورثے کی پیروی کرتے ہوئے ایک نیا موڑ لے رہا ہے۔ ترقی، امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ای گورننس، صحت کی دیکھ بھال، ہاؤسنگ، خواتین کو بااختیار بنانے، قبائلی رسائی اور جامع ترقی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس سال ستمبر تک تقریباً 1.7 کروڑ سیاح جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمارا ملک امرت کال سے گزر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ بھی سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں  جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگ امن، ترقی اور حب الوطنی کے راستے پر مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

اس سے پہلے دن میں، صدر  جموریہ نے راج بھون، سری نگر میں مقامی قبائلی گروپوں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔

صدر جمہوریہ   کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10698


(Release ID: 1966911) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi