ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا   کی طرف سے ہنر مند طلبہ کو نوازنے کے لیے کل کوشل دیکشانت سماروہ کا اہتمام

Posted On: 11 OCT 2023 3:44PM by PIB Delhi

اسکل انڈیا 21 ویں صدی کے سیکھنے والوں کی امنگوں کے مطابق ہنر پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت اسکل انڈیا کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت اپنی تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو پہچاننے اور اعزاز سے نوازنے  کے لیے ایک عظیم الشان 'کوشل کانووکیشن' کا اہتمام کرے گا۔ . اس تقریب میں پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے)، صنعتی تربیتی ادارے  آئی ٹی آئیز،ڈی جی ٹی، پی ایم کے وی وائی، سنکلپ، آئی آئی ای، این آئی پی یو این، اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، این آئی ای ایس بی یو ڈی اور جن شکشن سنتھان سمیت ممتاز ہنر مندی کے فروغ کے اداروں کے طلباء کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

2023-10-11 13:56:47.840000

وزیر اعظم جناب نریندر مودی تقریب میں طلباء سے براہ راست خطاب کریں گے۔ تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور ہنرمندی کےفروغ  اور صنعتکاری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اس تقریب کی صدارت کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت  کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ ہمارے توانائی سے بھر پور اور پرجوش نوجوانوں کی صلاحیتوں کو  توجہ  مرکوز کرنے والی تربیت اور صلاحیت سازی کے ذریعے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔  یہ کانووکیشن مستقبل کے حوالے سے، جامع ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے ہمارے جاری کام کو ظاہر کرتا ہے۔ طلبہ کو ذاتی ترقی اور قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے طلباء کے حوصلے بلند کرنے میں مزید مدد ملے گی اور انہیں اپنی انفرادی ترقی اور قوم کی ترقی میں اپنا  کردار ادا کرنے کی ترغیب ملے گی۔

کوشل دیکشانت سماروہ کے تحت وژن یہ کہ  اسکول  اور کام پر مبنی سیکھنے کے امتزاج کو بروئے کار لایا جائے۔،ذہانت کو پروان چڑھانیاجائےاور طلبا کو دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتیں دکھانے کے قابل بنایا جائے۔ ان طلباء نے مختلف ملازمتوں میں مہارت کی تربیت حاصل کی ہے جس میں اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر، یو آئی/یو یکس ڈویلپر، ڈیٹا سائنٹسٹ، سوشل میڈیا اسٹریٹجسٹ، بیوٹی کیئر اسسٹنٹ، مائن سرویئر، ڈومیسٹک کیئر اور دیگر شامل ہیں۔

پچھلے سال وزیر اعظم کی رہنمائی میں، ہنر مندی کےفروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے پہلی بار ایک عظیم الشان کانووکیشن کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اسی طرح اس سال کانووکیشن کی تقریب کے انعقاد کا مقصد ملک کی تعمیر کے اقدام کا حصہ بننے کے لیے اسکل ایکو سسٹم سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ میں فخر اور احترام کے جذبات کو مزید ابھارنا ہے۔ یہ تقریب طلباء کی محنت اور لگن کو ظاہر کرے گی اور ان کے درمیان تعلق کے جذبے کو ابھارے گی۔

یہ تقریب کثیر الضابطہ نقطہ نظر کی نشاندہی کرتی ہے اور مختلف ہنر مند اداروں میں ہندوستان کی منفرد صلاحیتوں کا جشن منانے کے لیے نوجوانوں کے لیے صنعت سے متعلقہ معیارات، مضبوط نصاب اور بین الاقوامی معیار کے حامل ہنر مندی کے مواقع کے قیام پر زور دیتی ہے۔

***

 

ش ح ۔  ع س   ۔ ک ا

U.NO.10679



(Release ID: 1966756) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil