وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایف ایس اور اس کی تنظیموں نے التوا کو ختم کرنے اور صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کے لئے تیسری خصوصی مہم کا سرگرم آغاز کیا


پورے ملک میں 2سے 31 اکتوبر 2023 کے درمیان پورے ملک میں 25000سے زیادہ جگہوں پر صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی

Posted On: 11 OCT 2023 2:35PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے ، مالی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) اور اس کی تنظیموں نے 2 اکتوبر 2023 سے تیسری خصوصی مہم کے تحت  التوا کو کم سے کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لئے سرگرمیاں شروع کیں۔

خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڑ نے 5اکتوبر 2023 کو مالی خدمات کے محکمے کا دورہ کیا، جس کا مقصد جاری تیسری خصوصی مہم کے حصے کے طورپر جاری بہت سے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ ڈاکٹر کراڑ نے ڈی ایف ایس کے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا  اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس مہم کے دوران ، ریکارڈ کے بندوبست کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق ، ریکارڈز کی دیکھ بھال کریں۔

image3.png

image3.png

اس مہم کے دوران 10000سے زیادہ عوامی شکایات اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ امید ہے کہ ڈی ایف ایس کی تنظیمیں ملک بھر میں کم سے کم 25000جگہوں پر صفائی ستھرائی مہم شروع کریں گی۔ مختلف تنظیموں نے اُن سرگرمیوں سے متعلق بینرز لگائے ہیں، جو وہ 2اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران انجام دے رہی ہیں۔

ڈی ایف ایس کی سبھی تنظیمیں مختلف پلیٹ فارموں پر مہم کے بارے میں سوشل میڈیا پر لگاتار پوسٹیں ڈال رہی ہیں۔

image2.pngimage5.png

image4.pngimage7.png

image6.pngimage9.png

image8.pngimage12.png

image10.pngimage11.png

image13.pngimage14.png

image15.png

*************

ش ح۔ ا س۔ن ع

U. No.10659


(Release ID: 1966594) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Telugu