زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

 زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت، چھوٹے کسانوں سے متعلق زرعی –کاروباری ایسوسی ایشن اور سی ایس سی نے ایف پی او کی مصنوعات کی نمائش اور کسانوں کو بااختیار بنانے میں مدد کرنے کے لئے دلی ہاٹ میں ایف پی او میلے کا انعقاد کیا


آٹھ  لاکھ کسانوں کے 2165 سے زیادہ  ایف  پی اوز  آن لائن پلیٹ فارم او این ڈی سی کے ذریعہ کاروبار کررہے ہیں

Posted On: 10 OCT 2023 8:18PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت ،چھوٹے کسانوں سے متعلق زرعی –کاروباری ایسوسی ایشن اور  سی ایس سی نےمشترکہ طورپر دلی ہاٹ میں آئی این اے مارکیٹ میں آج فصلوں کی پیداوار کرنے والی کسان تنظیم (ایف پی اوز) میلے کا انعقاد کیا۔

ملک بھر کے اہم  ایف پی اوز نے اس میلے میں شرکت کی ۔ اس میلے میں 20سے زیادہ  ایف پی اوز  کی مصنوعا ت کی نمائش کی گئی۔اس میلے میں زائرین کو قدرتی نئی  مصنوعات کاتجربہ کرنے کا ایک  موقع ملا۔ایف پی اوز ، کسانوں کا ایک گروپ ہے ،جو اپنے علاقے میں  کاشتکاری اور فصل کی پیداوار  سے متعلق  تجارتی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

ایف پی اوز کے ذریعہ کسانوں کو   نہ صرف زرعی مصنوعات کے ساتھ کھاد ،بیج، فرٹیلائزر جیسی کئی مصنوعات کی تھوک قیمت پر چھوٹ ملتی ہے بلکہ ایف  پی او تیار فصل اور اس کی پروسیسنگ کرکے  مصنوعات کو مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ایف پی اوز  دیہی معیشت کو فروغ دینے میں اہم رول اد ا کررہے ہیں۔بازاروں تک کسانوں کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے آج ملک بھر کے ہربلاک میں ایک ایف  پی اوبنانے کا عمل جاری ہےیا پایہ  ٔ تکمیل تک پہنچ چکاہے۔آج 8لاکھ کسانوں کے 2165 سے زائد ایف پی او زآن لائن پلیٹ فارم او این جی سی کے ذریعہ کاروبار کررہے ہیں۔

اس موقع پر سی ایس سی ایس پی وی کےمینجنگ  ڈائریکٹر جناب سنجے راکیش   نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس سی نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ دیہی علاقوں میں شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔کسان اور زراعت  ہماری پہل کا ایک اٹوٹ  حصہ ہیں۔

ملک کے دوردراز علاقوں میں موجود سی ایس سیز کے وسیع  نیٹ ورک کے ذریعہ  پہلے سے ہی ہم ٹیلی –مشاورت ،فصل بیمہ  ،ای-جانوروں کی  دیکھ بھال سے متعلق شفاخانہ، کسان کریڈٹ کارڈ اور پی ایم کسان اسکیم کے ذریعہ  مختلف خدما ت فراہم کررہے ہیں۔اسی ضمن میں  ہم ملک بھر میں  ایف پی اوز کی تشکیل میں پورے جوش  وخروش کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ایف پی اوز کے ذریعہ ہمارے وی ایل ایز ملک بھر کے کسانوں کو بااختیار بنانے میں ایک بڑا کردار اد ا کررہے ہیں۔

سی ایس سیز  ،دیہی شہریوں کو ان کی دہلیز  پر سرکاری خدمات تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ سی ایس سیز  ،دیہی شہریوں کو ان کے گھر پر ذات ، آمدنی ، ڈومیسائل ،کریکٹر سرٹیفکیٹ اور روز گارکے رجسٹریشن کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ان خدما ت کے ذریعہ سی ایس سیز  نے ای- گورننس کے شعبے میں  ہندوستانیوں کی مد د کرنے میں قابل تعریف کردار ادا  کیا ہے۔ ملک کے دوردراز علاقوں میں  واقع  ساڑھے پانچ لا کھ سے زائد  سی ایس سیز نے  شہریوں کی زندگیوں میں اہم تبدیلی کی ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق  ہندوستان میں  بارہ کروڑ سے زائد  چھوٹے اور متوسط  درجے کے کسان  ،جن کے پاس زمین کی کاشت کاری کا رقبہ 1.1  ہیکٹئیر سے کم ہے۔زیادہ تر چھوٹے اور متوسط درجے کے کسانوں کو پیداوار اور پیداوار  کے بعد فصلوں  کو تیار کرنے میں  ٹکنالوجی ، مناسب قیمت  پر  معیاری سازوسامان   ،بیج کی پیداوار  ،زرعی مشینری کے یونٹ  ،قدر میں اضافہ سے متعلق ، پروسیسنگ ، کریڈٹ اور انتہائی اہم، مارکیٹ تک  اس کی پہنچ کی ضرورت  ہوتی ہے۔

ایف  پی او  ز کی تشکیل کے ذریعہ اس طرح فصل کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو اکٹھا کرنا ،ان چیلنجوں کو حل کرنا اور کسانوں کی  پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے اہم ہے۔

دلی ہاٹ میں منعقدہ ایف پی او میلہ ایک کامیاب پروگرام رہا ، جہاں ایف پی او زکی جانب سے پیش کی گئی مصنوعات اور خدمات کی بڑے  پیمانے پر نمائش کی گئی ۔یہ کسانوں کو ایف پی اوز سے جُڑنے کے فائدے کے بارے میں جاننے  اور ایف پی اوز خدمات تک رسائی کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے، اس تعلق سے ایک پلیٹ فارم  بھی فراہم کرتاہے۔ایف  پی اوز کو  فروغ دینے پر حکومت کی توجہ ایک خوش آئند قدم ہے ،جو کسانوں کو  بااختیار بنانے میں مدد کرے گا اور دیہی معیشت کو فروغ دے گا۔

********

 

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10643      



(Release ID: 1966511) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu