ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مشن لائف (طرز حیات برائے ماحولیات) کے احکامات اور تصورات سے متعلق صفائی ستھرائی مہم اور بڑے پیمانے پر بیداری مہم کا انعقاد


دہلی کے مختلف علاقوں: کلیان پوری، کناٹ پلیس، خان پور، لودھی گارڈن اور انڈیا گیٹ پر سووَچھتا ہی سیوا مہم منعقد کی گئی

Posted On: 10 OCT 2023 7:07PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے تحت ، ڈبلیو ڈبلیو ایف، ٹی ای آر آئی، ایس پی اے، سُلبھ- آئی آئی ایچ ایچ، سی پی سی بی اور جے این یو، ای آئی اے سی پی، پی سی – آر پی پر مشتمل ای آئی اے سی پی پروگرام مراکز نے ’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم اور ’مشن لائف‘ کے تحت عوامی سطح پر صفائی ستھرائی اور بیداری مہم کے اہتمام کے لیے ہاتھ ملایا۔ یہ سرگرمیاں 28 ستمبر سے 02 اکتوبر 2023 تک منعقد کی گئیں۔ بیداری کی سرگرمی کے ایک حصے کے طور پر، علاقہ کے کونسلر، مقامی برادریوں اور دہلی میں مقیم ای آئی اے سی پی ، پی سی – آر پی ٹیم کے اراکین  کی موجودگی میں ایم سی ڈی کے عملے کے ساتھ مل کر دہلی کے علاقوں میں مختلف شناخت شدہ مقامات پر صفائی ستھرائی اور بیداری مہم چلائی گئی۔ خیال یہ تھا کہ کوڑا کرکٹ کے ٹھکانے پر کوڑے کو علیحدہ کرنے کی اہمیت، کوڑے کے سفر، کوڑے سے دولت اور ایس یو پی کے متبادل کو سمجھا جائے۔

تقریبات کے دوران سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں اور سووَچھتا ہی سیوا پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں۔ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں جیسے مشترکہ علاقوں کی صفائی، حساسیت سے متعلق پروگرام، فوٹو بوتھ کا قیام اور عہد لینے کے سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول اور کالج کے طلبا، عام لوگوں نے حصہ لیا۔ سماج کے مختلف طبقات کے لوگ آگے آئے اور صفائی ستھرائی کی اس عوامی تحریک میں شامل ہوگئے۔ سرکاری افسران سے لے کر ایم سی ڈی، این ڈی ایم سی کے عملے، ایریا کونسلرز سے لےکر عام لوگوں تک، سبھی اس نیک کام کے لیے قطار لگائے کھڑے رہے۔ صفائی ستھرائی مہم کے ہر مخصوص مقام پر بڑی تعداد میں لوگوں کے تعاون کو دیکھاگیا۔ سووَچھ بھارت ابھیان ایک ’جن آندولن‘ بن گیا ہے جس کو لوگوں کی زبردست حمایت حاصل ہے۔ اس مہم نے عام لوگوں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت اور صحت، ماحولیات اور مجموعی طور پر صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں بیداری پیداکرنے میں مدد کی۔

ٹیم اس عوامی صفائی ستھرائی اور بیداری مہم کے توسط سے تقریباً 20 ہزار سے زائد افراد تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔

ایک نقشہ، جس میں مشن لائف کے تحت ای آئی اے سی پی مراکز کے ذریعہ سووَچھتا ہی سیوا مہم کے مقامات دکھائے گئے ہیں

 

مؤرخہ 29 ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے کلیان پوری علاقے میں صفائی ستھرائی اور بیداری مہم منعقد کی گئی

مؤرخہ 30 ستمبر 2023 کو ، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں انر سرکل میں مشن لائف فوٹو بوتھس قائم کیے گئے

 

مؤرخہ یکم اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کے خان پور علاقے میں صفائی ستھرائی اور بیداری مہم منعقد کی گئی

مؤرخہ 2 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر صفائی ستھرائی اور بیداری مہم منعقد کی گئی

 

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10637



(Release ID: 1966486) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi