صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند  11 سے 12 اکتوبر تک جموں و کشمیر کا دورہ کریں گی

Posted On: 10 OCT 2023 7:46PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 11 سے 12 اکتوبر 2023 تک جموں و کشمیر کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 11 اکتوبر کو سری نگر میں یونیورسٹی آف کشمیر کے 20 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ راج بھون، سری نگر میں مقامی قبائلی گروپوں اور خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین سے بات چیت کریں گی۔ صدر جمہوریہ راج بھون میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی شہری استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ 12 اکتوبر کو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن کا دورہ کریں گی جہاں وہ ازسر نو تیار شدہ پاروتی بھون اور اسکائی واک کا افتتاح کریں گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10635



(Release ID: 1966484) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Punjabi