ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ او رچھوٹے کاروبار کی وزارت نے ، کام کی جگہ پر استعداد میں اضافہ کرنے اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لئے تیسری خصوصی مہم کو ادارہ جاتی شکل دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2023 9:00PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کی وزارت(ایم ایس ڈی ای)نے کام کی جگہوں پر بندوبست کوفروغ دینے، مزید سمر آور ماحول پیدا کرنے اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لئے تیسری خصوصی مہم میں اپنی سرگرم شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد قومی اداروں، تنظیموں، تحقیقی کونسلوں، ماتحت اداروں اور اپنے احاطوں میں فضول چیزوں کو ہٹانا اور استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
تیسری خصوصی مہم کا سفر 2اکتوبر 2023 کو شروع ہوا، اس کے تحت اس مہم کے دوران کچھ خصوصی مقاصد طے کئے گئے۔ تیسری خصوصی مہم میں جگہ کے صحیح استعمال کے لئے اس کےبندوبست اور دفتروں میں کام کے تجربات میں اضافہ کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ مہم صفائی ستھرائی اور کام کاج کی مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھنے کی جانب اہم اقدامات کی نمائندہ ہے۔
تیسری خصوصی مہم کے ، تیاری کے مرحلے کے دوران ایم ایس ڈی ای نےالتوا میں کمی لانے اور سبھی زیر التوا معاملات کو مہم کے دوران حل کرنے کا مقصد طے کیا ہے۔
- ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات:24
- پارلیمانی یقین دہانی:4
- آئی ایم سی حوالہ(کابینی تجاویز):3
- ریاستی سرکار کے حوالہ جات:3
- عوامی شکایات:201
- پی ایم او حوالہ جات:2
ایم ایس ڈی ای اس تیسری خصوصی مہم کے دوران سبھی زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی پوری طرح پابند ہے۔ اس نے استعداد اور جواب دہی کے لئے خود کو وقف کیا ہوا ہے۔مہم کی تیاری کے سلسلے میں ایم ایس ڈی ای کے سیکریٹری اتل کماری تیواری نے سبھی مجاز افسروں اور ڈویژن سربراہان کے ساتھ 6اکتوبر 2023 کو پیش رفت کا جائزہ لیا۔سینئرافسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ مہم کے دوران مقررہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لائیں۔مہم کے مقاصد کو کامیابی کے ساتھ بروئے کار لانے کی یقینی دہانی کے لئے ایک مخصوص ٹیم روزانہ کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھ رہی ہے۔
ایم ایس ڈی ای کے سیکریٹری جناب اتل کماری تیواری نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں اپنی اہم کوششوں کے لئے سبھی ڈویژنوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سبھی ڈویژنوں کو اپنے آس پاس کی جگہوں کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے نیز تیسری خصوصی مہم کے دوران مقررہ معیارات کو حاصل کرنے کے تئیں اپنا تعاون دینا جاری رکھنا چاہئے۔
دوسری خصوصی مہم کے دوران ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کی وزارت نے 32عوامی شکایات کو دور کیا۔12830 ای فائلوں کا جائزہ لیا ،2115 فائلوں کو ٹھکانہ لگایا،صفائی ستھرائی کے لئے6954مرتبہ مہم کا انعقاد کیا ، 5783مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا اور 373175روپے کا مالیہ حاصل کیا۔
*************
ش ح۔ ا س۔ن ع
U. No.10611
(ریلیز آئی ڈی: 1966306)
وزیٹر کاؤنٹر : 92