عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ستمبر 2023 کے لیےڈی اے آر پی جی کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی پر 17ویں رپورٹ جاری


ستمبر، 2023 میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کل 1,06,810 شکایات کا ازالہ کیا گیا

لگاتار 14ویں ماہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہانہ تصفیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

زراعت اور کسانوں کی بہبود کامحکمہ اور وزارت داخلہ ستمبر 2023 کے مہینے کے لیے جاری کردہ درجہ بندی میں گروپ اے زمرے میں سرفہرست ہیں

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور نیتی آیوگ ستمبر 2023 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ بی  زمرے میں سرفہرست ہیں

Posted On: 10 OCT 2023 11:29AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے ستمبر 2023 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور تصفیوں کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے 17ویں رپورٹ ہے۔

ستمبر، 2023  میں ہونے والی پیش رفت سے مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 1,06,810 شکایات کا ازالہ  کئے جانے کا  اشارہ ملتا ہے ۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں سال 2023 میں جنوری سے ستمبر تک  شکایات  کے نمٹارے کا اوسط وقت 19 دن ہے۔ یہ رپورٹس  10  پروگراموں پر مبنی  سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے تصفیہ کے معیار کو بہتر بنانے اور اس میں صرف ہونے والے وقت  کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

ستمبر 2023 میں،  بی ایس این ایل کال سینٹر نے 87,520 شہریوں سے تاثرات حاصل کئے۔ ان میں سے، تقریباً ~39فیصد شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے لیے فراہم کردہ  سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 محترم وزیرمملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 29 ستمبر 2023 کو آئی آئی ٹی -کانپور کے ذریعہ تیار کردہ 2.0 آئی جی ایم ایس  اور خودکار تجزیہ ان ٹری ڈیش بورڈ پورٹل کا آغاز کیا۔ انٹیلیجنٹ گریوینس مانیٹرنگ سسٹم( آئی جی ایم ایس)  2.0 ڈیش بورڈ کو آئی آئی ٹی کانپور نے ۔ ڈی اے آر پی جی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس کو اپ گریڈ کرنے کے لیےایک مفاہمت نامے کے بعد لاگو کیا ہے۔ ڈیش بورڈ درج کردہ اور نمٹائی گئی شکایات ، ریاست وار اور ضلع وار درج کردہ شکایات اور وزارت وار ڈیٹا، کا فوری اورجداول کی شکل میں مرتب تجزیہ فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ، ڈیش بورڈ حکام کو شکایت کی اصل وجہ کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی اے آر پی جی نے 29 ستمبر 2023 کو بھارت جی پی ٹی ٹیم کے ساتھ ایک نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ (این ڈی اے) پر دستخط کیے ہیں۔ بھارت جی پی ٹی کے پاس ہندوستانی سیاق و سباق کے ڈیٹا کا ایک پول بنانے کا وژن ہے جو ہر ہندوستانی کو ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔ این ڈی اے کے زیراہتمام، ڈی اے آر پی جی بھارت جی پی ٹی کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کرے گا جو سی پی جی آر اے ایم ایس کے لیے ایک نمایاں لسانی  ماڈل  تیار کرے گا۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے ستمبر 2023 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں ذیل میں پیش کی جارہی ہیں:

پی جی کیسز:

  • ستمبر 2023 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 109098 پی جی کیسز موصول ہوئے، 106810 پی جی کیسز کا ازالہ کیا گیا اور 30 ستمبر 2023 تک 66835 پی جی کیسز زیر التوا ہیں۔
  • مرکزی سیکرٹریٹ میں التوا میں پڑے ہوئے معاملات  اگست 2023 کے آخر میں 63461 پی جی کیسز سے ستمبر 2023 کے آخر میں 66835 پی جی کیسز ہو گئے ہیں۔

 پی جی اپیلیں:

  • ستمبر 2023 میں 20868 اپیلیں موصول ہوئیں اور 19640 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس ستمبر 2023 کے آخر تک  پی جی 24258 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
  • مرکزی سیکرٹریٹ میں اپیلوں کا التوا  میں پڑے ہوئے معاملات کا بار اگست 2023 کے آخر میں 23030 اپیلوں سے بڑھ کر ستمبر 2023 کے آخر میں 24258 اپیلوں تک پہنچ گیا ہے۔

 شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ(جی آر اے آئی) – اگست، 2023

  • محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود  کا محکمہ اور وزارت داخلہ ستمبر 2023 کے لیے گروپ اے میں شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔
  • شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور نیتی آیوگ ستمبر 2023 کے لیے گروپ بی کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10596


(Release ID: 1966236) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu