جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اورسعودی عرب نے نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیاہے

Posted On: 10 OCT 2023 12:13PM by PIB Delhi

ہندوستان اورسعودی عرب نے نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے شعبے میں ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پراتفاق کیاہے ۔ گذشتہ روز اپنے دورے کے دوسرے دن بجلی اور نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے مرکزی وزیرجناب آرکے سنگھ نے سرمایہ کاری کے سعودی وزیر عزت مآب خالدالفالح کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کا انعقادکیا۔ بعد میں جناب سنگھ نے سعودی کاروباری شخصیات اورسرمایہ کاروں کے اجتماع سے خطاب کیااور انھیں ہندوستان کے نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے شعبوں جیسے شمسی توانائی ونڈپاورگرین ہائیڈروجن وغیرہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ اس میٹنگ میں سعودی عرب کے  سبھی بڑے کاروباری گھرانوں بشمول اے سی ڈبلیو اے پاور، الفنار، اے ڈبلیو جے انرجی ، المجدوعی ، عبدالکریم الجومیہ انرجی اینڈواٹرکمپنی ، کانو انڈسٹریل ایندانرجی ، ایل اینڈ ٹی ، نیسما رینیوایبل انرجی ، پیٹرومن ، نیکسٹ جین انفرا نے شرکت کی ۔

IMG_256IMG_256

IMG_256

 

انویسٹ انڈیا نے بجلی کے شعبے کے بارے میں ایک مختصرپریزینٹیشن پیش کی، جہاں پرسعودی عرب کے کاروباری گھرانے ہندوستان میں ممکنہ طورپرسرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔ میٹنگ کے دوران   آرای جنریشن پروجیکٹ ، انرجی اسٹوریج ، الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن اورگرین ہائیڈروجن جیسے شعبوں میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پرروشنی ڈالی گئی ۔

وفدکے ساتھ جناب آرکے سنگھ نے ریاض میں  سدیرسولرپاورپلانٹ  کا بھی دورہ کیا ۔ یہ پلانٹ سعودی عرب کی راجدھانی میں سب سے بڑا سولرپلانٹ ہے اوراس کا کام ہندوستانی کمپنی کے ذریعہ کیاجاتاہے ۔ سعودی -انڈیابزنس کونسل نے وزیرموصوف کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔

اپنے دورے کے پہلے دن 8اکتوبر کو بجلی اور نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے مرکزی وزیرنے ریاض میں منعقد کئے جانے والے میڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ (ایم ای این اے )کلائمیٹ ویک 2023کے اعلیٰ سطحی حصے میں ہندوستان وفد کی قیادت کی ۔ جناب آرکے سنگھ نے ایم ای این اے کلائمیٹ ویک کے ایک حصے کے طورپر ’’ایم ای این اے خطے میں توانائی کی تبدیلی کوفروغ :منصفانہ اور مساویانہ توانائی کے تبدیلی کے لئے شمولیت اور سرکلریٹی کو فروغ  ‘‘کے موضوع پر اعلیٰ سطحی وزارتی پینل میں حصہ لیا۔ بعد میں انھوں نے ’’جی ایس ٹی علاقائی مذاکرات :شانداراورشہرکی شمولیت والی تبدیلی کے لئے موافق عناصر ٹیکنالوجیز پرروشنی ڈالنے والاریاض بولوارڈ ‘‘کے موضوع پر حاضرین سے خطاب بھی کیا۔ ان خطابات کے دوران مرکزی وزیر نے متعدد توجہ طلب معاملات  کاذکرکیاجن میں آب وہواکی تبدیلی ، پائیدارترقی کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے سستی اور قابل اعتماد توانائی شامل ہیں ۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقدکئے جانےوالے آئندہ سی اوپی 28کی روشنی میں کئی معاملات بھی اٹھائے ۔

ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان الیکٹریکل انٹرکنکشنز ، گرین /کلین ہائیڈروجن  اور سپلائی چین کے شعبوں میں ایک مفاہمت نامے پر بجلی اور نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے  ہندوستان کےمرکزی وزیرجناب آرکے سنگھ اور سعودی عرب حکومت کے توانائی کے وزیر جناب عبدالعزیز بن سلمان  السعود نے 8اکتوبر2023کو ریاض میں ایم ای این اے کلائمیٹ ویک کے موقع پردستخط کئے ۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد الیکٹریکل انٹرکنکشن، سب سے زیادہ ضرورت کے وقت  اور ایمرجنسی کے دوران بجلی کا تبادلہ پروجیکٹوں پر تعاون کے ساتھ کام کرنا گرین /کلین ہائیڈروجن اور قابل تجدیدتوانائی کا باہمی تعاون سے پروڈکشن اورگرین /کلین ہائیڈروجن اورقابل تجدیدتوانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والے سامان کی  محفوظ ، قابل اعتماد اور لچکدار سپلائی چین باہمی تعاون سے تیارکرنے کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے واسطے ایک عام فریم ورک قائم کرناہے ۔

بعد میں بجلی اور نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے مرکزی وزیر نے سعودی عرب کے وزیرتوانائی جناب پرنس عبدالعزیز بن سلمان کے ساتھ باہمی مفاد کے کئی شعبوں میں مفصل بات چیت کی ۔توانائی کے دونوں وزراء کے درمیان یہ فیصلہ ہواکہ توانائی کے شعبے میں تعاون  کے مذکورہ بالا میدانوں میں  مکمل سپلائی اور ویلیوچین قائم کرنے کے لئے بی 2بی بزنس سمٹ اور مستقل بی 2بی تعامل کا اہتمام کیاجائے گا۔ وزیرموصوف نے ریاض میں ایم ای این اے کلائمیٹ ویک کے موقع پر یواین ایف سی سی سی کے ایگزیکیٹو سکریٹری جناب سائمن اسٹیل سے بھی ملاقات کی ۔ انھوں نے   بالخصوص  متحدہ عرب امارات میں آئندہ سی اوپی 28کی روشنی میں باہمی مفاد کے معاملات پر بات چیت کی ۔

مختلف سطحوں پر پائیدار معاہدوں کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ہند-سعودی عرب شراکت داری میں کافی مضبوطی آئی ہے ۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کیاہے اور نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون اورسرمایہ کاری کے باب شروع کئے ہیں ۔

**********

(ش ح۔اگ۔ع آ)

U-10599


(Release ID: 1966231) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu