مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک خصوصی مہم 3.0 کے دوران صفائی ستھرائی کے تصور کو دل سے قبول کر رہا ہے

Posted On: 09 OCT 2023 6:31PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک اپنے نیٹ ورک کے 1.60 لاکھ ڈاک خانوں کا احاطہ کرتے ہوئے خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر سوچھتا پر‘‘پورے ملک میں’’ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ذریعے مربوط خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا مرحلہ جگہوں کے انتظام، کام کی جگہوں کے ماحول میں بہتری اور مختلف ایم مقامات اور چینلز پر ملازمین اور شہریوں کے لیے خدمات کے تجربے میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

عمل درآمد کا مرحلہ، جو باضابطہ طور پر محکمے کے ذریعے 2 اکتوبر کو صبح 11:00 بجے ایک مطابقت پذیر قومی شجرکاری مہم کے ساتھ شروع کیا گیا، اب مکمل طور پر عمل درآمد کے مرحلے میں ہے، جس میں درج ذیل اہم اہداف کو پیش نظر رکھا گیا ہے:

  1. 72 ہزار عوامی شکایات کا ازالہ
  2. سوچھتا کے موضوع پر توجہ مرکوز کرکے ملک گیر نیٹ ورک کے مقامی ذائقے کو فروغ دینے کے لیے 852 دیوار پر آرٹ کی تخلیق
  3. 72,468 فائلوں کا جائزہ اور ان کو ختم کرنا
  4. پورے نیٹ ورک پر بنیادی سوچھتا پروٹوکول پر عملدرآمد کی تکمیل کے لیے 165 ہائی ویبلٹی سائٹس

مہم کے پہلے ہفتے کی کامیابیوں میں 21,547 عوامی شکایات کا ازالہ، 17,449 شناخت شدہ مقامات کی صفائی ستھرائی اور کباڑ سامان کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 17,00,000 روپے کی آمدنی شامل ہے۔ اس سے تقریباً 1 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہونے کی امید ہے، کچھ حلقے اسے کریچ اور تفریحی کلبوں کے لیے دوبارہ تیار کر رہے ہیں۔

محکمہ ڈاک خدمات کے معیار اور معیارات کی نئی سطحوں کو دریافت کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے جو اپنے لوگوں، عمل، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور فزیکل نیٹ ورک کے ذریعے معیار کی یقین دہانی کے نقطہ آغاز کے طور پر سوچھتا کے بنیادی اصول کے ساتھ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 31 اکتوبر 2023 تک اس انتھک اور پیہم ٹیم ورک کے ذریعے "ڈاک سیوک" کے اس کے سروس نیٹ ورک کی سطح پر پرعزم دستے کی کامیابیوں کو دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

کریچ کو خالی جگہ پر دوبارہ تعمیر کرکے سی پی ایم جی آفس، بنگلورو، کرناٹک کو تبدیل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y61P.jpg

کروکشیتر، ایچ پی او، ہریانہ میں وال آرٹ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00232DA.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(

U.No 10580



(Release ID: 1966130) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi