سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نےٹول پلازوں پر جھگڑے کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کئے
کام کاج کا معیاری طریقہ کار جاری کیا اور ٹول وصولی کی کارروائیوں کے لئے تربیتی پروگرام چلائے
Posted On:
09 OCT 2023 4:30PM by PIB Delhi
جھگڑوں اور مارپیٹ کے واقعات کو روکنے اور قومی شاہراہ ٹول پلازوں پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے،این ایچ اے آئی نے مسافروں اور ٹول آپریٹرز دونوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)جاری کیا ہے۔ تفصیلی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار میں این ایچ اے آئی کے متعلقہ دفاتر کے لیے رہنما خطوط شامل ہیں تاکہ عملے اور سڑک استعمال کرنے والوں کا انتظام کرنے کے لیے ٹول اکٹھا کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے سختی سے عمل درآمد اور ان کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی کی طرف سے ٹول پلازوں پر‘ٹول پرسکون’ کے عنوان سےایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس پہل قدمی کے تحت،این ایچ اے آئی نے ٹول پلازہ کے عملے کو غصے پر قابو رکھنے کے طورطریقوں اورگاہکوں کو مطمئن کرنے کی ٹریننگ کے لیے پیشہ ور ماہرین نفسیات کے ساتھ تعاون کیا ہے۔پہلا ٹریننگ سیشن ہریانہ کے مرتھل ٹول پلازہ پر منعقد کیا گیا تھا، اور ملک بھر کے دیگر ٹول پلازوں پر مزیدتربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایس او پی کے مطابق، این ایچ اے آئی کے فیلڈ دفاتر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹول اکٹھا کرنے والی ایجنسی رہنما خطوط کے مطابق اپنے فرائض انجام دے گی۔ ٹول اکٹھا کرنے والی ایجنسی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹول پلازہ کا عملہ نام کے بَیج کے ساتھ تجویز کردہ این ایچ اے آئی وردی پہنے۔ تشدد کے کسی بھی متوقع واقعات کو صرف ٹول پلازہ مینیجر / لین سپروائزرز کے ذریعہ ہینڈل کیا جانا چاہئے، جو ٹول پلازوں پر تشدد کے واقعات کو ریکارڈ کرنے کے لئے باڈی کیمرے پہنیں گے۔ سڑک استعمال کرنے والے کی طرف سے بے قاعدہ رویے کی صورت میں، لین سپروائزر مداخلت کرے گا اور مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ کسی بھی حالت میں ٹول پلازہ کا عملہ اشتعال انگیز زبان استعمال نہیں کرے گا اور نہ ہی تشدد کا سہارا لے گا۔ ٹول پلازہ کے اہلکار مقامی پولیس سے مدد لے سکتے ہیں اور مسئلہ برقرار رہنے یا بڑھنے کی صورت میں ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں۔ ایسے واقعات کی پولیس کو رپورٹ کرنے کے لیے عملہ ثبوت کے طور پر ویڈیو گرافی کر سکتا ہے۔
کوئی بھی واقعہ جس میں سڑک استعمال کرنے والے کے ذریعہ جسمانی تشدد یا ٹول پلازہ پر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاع فوری طور پر تمام ضروری دستاویزات / ثبوت کے ساتھ پولیس اور متعلقہ این ایچ اے آئی پروجیکٹ عمل درآمد یونٹ کو دی جانی چاہئے۔
این ایچ اے آئی کے فیلڈ دفاتر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹول اکٹھا کرنے والی ایجنسی کے پاس ٹول پلازہ پر تعینات ہر عملے کی پولیس تصدیق ہو۔ اس کے علاوہ، ٹول جمع کرنے والی ایجنسی کو ٹول پلازہ کے عملے کو سڑک استعمال کرنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کرنی چاہیے۔
ٹول وصول کرنے والی ایجنسی کو متعلقہ این ایچ اے آئی پروجیکٹ پر عمل درآمد کرانے والی یونٹ کو واقعات/ایف آئی آر کا ماہانہ بیان بھی دینا چاہیے، تاکہ حکام کی جانب سے عدم تعمیر ہونے کی صورت میں، این ایچ اے آئی کے فیلڈ اہلکار اس کی اطلاع ضلع کلکٹر کو دے سکیں اور کارروائی کی درخواست کر سکیں۔ ریاستی سطح کے اجلاسوں میں این ایچ اے آئی کے علاقائی دفتر کی طرف سے جامع رپورٹیں غورو خوض اور کارروائی کے لئے اٹھائی جا سکتی ہیں۔
ٹول پلازوں پر سڑک استعمال کرنے والوں اور ٹول پلازہ کے عملے کے درمیان ٹول کے مسائل پر جھگڑے ہوتے ہیں۔ کچھ معاملات میں گرما گرم بحث جسمانی تشدد میں بدل جاتی ہے۔ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے اجراء سے ایسے واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ہائی وے استعمال کرنے والوں اور ٹول پلازہ کے اہلکاروں دونوں کو روزمرہ کے کاموں کو آسانی سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-10563)
(Release ID: 1966030)
Visitor Counter : 95