وزارت خزانہ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) ملک بھر میں شرمدان، جن بھاگداری اور سوچھتا ہی سیوا مہم چلارہا ہے
Posted On:
09 OCT 2023 2:36PM by PIB Delhi
’’سووچھ بھارت، سُندر بھارت‘‘ کے قیام کو یقینی بنانے کے تصور پر مبنی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) نے شرمدان اور جن بھاگیداری اور سوچھتا ہی سیوا کے تحت اور اپنی ذیلی قومی اکائیوں، زونل یونٹس اور علاقائی اکائیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ملک بھر میں اپنے دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات/ پارکوں کی صفائی کی مہم شروع کی ہے۔
افسران اور ملازمین نے کئی مقامات پر شجرکاری مہم بھی چلائی۔ اس دوران متعلقہ علاقہ کے مکینوں اور ملازمین نے پودے بھی لگائے۔ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی رضاکارانہ طور پر اس مہم میں حصہ لیا۔
اعلانات اور بینرز کے ذریعے بیداری مہم چلائی گئی۔ مقامی باشندوں کو آگاہ کیا گیا اور جوٹ کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔ لوگوں کو سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال روکنے کے لیے آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی جی آئی کا مقصد بیداری کے ذریعے صاف، سبز اور صحت مند ہندوستان بنانا ہے۔
ملک بھر میں بہت سے پارکنگ ایریاز، بازاروں، پارکوں، اسکولوں، قدیم/وراثتی مندروں، انڈر پاسز وغیرہ کی صفائی کی گئی۔ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر صفائ متر کو بھی سراہا گیا ۔
سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کے تحت، ڈی جی جی آئی پرانے دستاویزات، ای ویسٹ اور ناقابل استعمال گاڑیوں سمیت فضلہ مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح۔ س ت ۔ ت ح)
U.No. 10552
(Release ID: 1965943)
Visitor Counter : 95