سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 10ویں’’انڈیا-سویڈن انوویشن ڈے’’میٹنگ سے خطاب کیا
خالص صفروالے مستقبل کے حصول کے راستے پر فوری مقاصد کے حصول میں ثابت قدم رہتے ہوئے دباؤ والے عالمی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ہندوستان-سویڈن کے تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی
انڈیا- سویڈن انوویشن ڈے کے 10 ویں ایڈیشن پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، دونوں اطراف کی کمپنیوں کو باہمی تحقیق اور انسانی وسائل کے تبادلے میں مشغول ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے
اس سال، نو سویڈش کمپنیوں نے انڈیا-سویڈن انوویشن ایکسلریٹر کے تحت گرین ٹیکنالوجی کے میدان میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے امکانات کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستان کا دورہ کیا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
09 OCT 2023 1:21PM by PIB Delhi
آج نئی دہلی میں 10ویں ‘‘انڈیا-سویڈن انوویشن ڈے’’ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، ایم او ایس پی ایم او،عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خالص صفروالے مستقبل کے حصول کے راستے پر فوری مقاصد کے حصول میں ثابت قدم رہتے ہوئے دباؤ والے عالمی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ہندوستان-سویڈن کے تعاون کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔
حکومت ہند کی جانب سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، دونوں اطراف کی کمپنیوں کو باہمی تحقیق اور انسانی وسائل کے تبادلے میں مشغول ہونے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ اس سال سویڈن کی نو کمپنیوں نے انڈیا-سویڈن انوویشن ایکسلریٹر کے تحت ہندوستان کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد سبز ٹیکنالوجی کے میدان میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے امکانات کو بڑھاتے ہوئے اس شعبہ میں سویڈن اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
وزیرموصوف نے اس بات کا ذکر کیا کہ 2023 میں، دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور پائیدار مستقبل کے لیے اختراعی شراکت داری پر سویڈن-بھارت مشترکہ اعلامیہ کی پانچویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک اہم موقع کے طور پر بیان کیا جو 10 ویں بھارت – سویڈ ن یوم اختراع کے لیے رہنما موضوع کی حیثیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی تقریب ہمارے متعلقہ شعبوں کی مہارت کو بروئے کار لانے اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کی رہنمائی پر مرکوز ہے، جس کا مقصد خالص صفرکار بن کے اخراج والے مستقبل کو حاصل کرنا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ مئی 2022 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سویڈن کی وزیر اعظم محترمہ میگڈالینا اینڈرسن نے قطبی اور خلائی تحقیق سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون پر مبنی تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کیاتھا۔
وزیرموصوف نے کہا کہ شراکت داری کئی شعبوں پر محیط ہے، جن میں اسمارٹ شہر، نقل و حمل اور ای موبیلٹی، توانائی، صاف ٹیکنالوجی،نئے مواد، خلائی، مدور اور حیاتیات پر مبنی معشیت ، اور صحت اور زندگی سے متعلق علوم شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان-سویڈن انوویشن پارٹنرشپ اداروں،تحقیق و ترقی کی مضبوط صنعتوں اور تخلیقی کاروباریوں کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہم مربوط کرتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حال ہی میں حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی نے سویڈش گورنمنٹ ایجنسی فار انوویشن سسٹم (وی آئی این این او وی اے) کے تعاون سے ہندوستان-سویڈن تعاون پر مبنی صنعتی تحقیق و ترقی کی اپیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ اقدام وسیع تر سویڈن-انڈیا انوویشن پارٹنرشپ کا ایک لازمی حصہ ہے، جو اجتماعی طور پر مسابقت کو بڑھاتا ہے اور جدیداقدام کے ذریعہ ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی جیسے اہم عالمی مسائل کا تصفیہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا ذکر کیا کہ صرف پچھلے سال ہی ہندوستان اور سویڈن نے گردشی معیشت کے اندر تجاویز کے لیے انڈیا-سویڈن مشترکہ کال کا اعلان کیا تھا۔ مشترکہ پروگرام کو 09 ہندوستانی اور سویڈش فنڈنگ ایجنسیوں کی طرف سے تعاون دیاگیا ہے اور اس کال کے تحت کل 03 بڑے پروجیکٹس کی حمایت کی گئی ہے۔
تعاون کی ایک یادداشت (ایم او سی) کی باضابطہ طور پر 13 مارچ 2023 کو توثیق کی گئی، جس میں سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی)، شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور سویڈش فاؤنڈیشن فار انٹرنیشنل کوآپریشن ان ریسرچ اینڈ ہائر ایجوکیشن (ایس ٹی آئی این ٹی)کے درمیان شراکت داری قائم کی گئی۔یہ تعاون ہندوستان اور سویڈن کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور تحقیقی روابط کو فروغ دینے اور سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسوں کی سہولت فراہم کرکے معلومات کے تبادلے اور تحقیقی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سویڈش حکومت کے انفراسٹرکچر کے وزیر مسٹر اینڈریاس کارلسن کا ہندوستان سویڈن انوویشن ڈے کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے اور خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے دائرے میں ہمارے اختراعی ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیےتیار ہے۔
وزیرموصوف نے یہ کہتے ہوئے اپنی گفتگو کا اختتام کیا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور منصفانہ تجارت اور عالمگیریت کے لیے ہماری لگن کی وجہ سے دوطرفہ سفارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ اختراعی تعاون ہندوستان اور سویڈن کے درمیان باہمی تعلقات کا سب سے تیزی سے ترقی پانے والا معاملہ ہے۔
ہندوستان میں سویڈن کے سفیر مسٹر جان تھیسلیف۔ سویڈن میں ہندوستان کے سفیر،جناب تنمایا لال؛ جناب رابن سکھیا، صدر، سویڈن-انڈیا بزنس کونسل اورجناب سنجو ملہوترا، سی ای او انڈیاان لمیٹڈ نے بھی اس موقع پر اپنے خطابات سے نوازا۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-10548)
(Release ID: 1965935)
Visitor Counter : 106