شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ  کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے 125 مقامات کی نشاندہی کی

Posted On: 06 OCT 2023 6:28PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  ( ایم او ایس پی آئی )  ،   اپنی فیلڈ فارمیشنز اور  اپنے خود مختار ادارے  ، انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی) کے ساتھ مل کر  صفائی  ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کا مشاہدہ کر رہی  ہے ، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کا بندوبست ، زیرِ التوا  معاملات کا نمٹارہ  اور سرکاری دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربات کو بڑھانا ہے ۔ انتظامی اصلاحات کے محکمے کی ہدایت پر، وزارت نے 15 ستمبر  ، 2023 ء سے ایک تیاری کے مرحلے کا آغاز کیا  ہے تاکہ مہم کے اہم مرحلے کے لیے التوا اور صفائی کے مقامات کی نشاندہی کی جا سکے، جو 2 اکتوبر  ، 2023 ء سے 31 اکتوبر  ، 2023 ء تک چلائی جا رہی ہے۔ تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت کی طرف سے صفائی کے لیے ملک بھر میں تقریباً 125 صفائی کی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایم او ایس پی آئی کے سکریٹر ی نے  ایک  وی سی  میں ،  تمام ڈویژنز/ سیکشن/ منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار ادارے  کے ساتھ میٹنگ میں تیاری کا جائزہ لیا اور تمام دفاتر کو خصوصی مہم 3.0 میں فعال طور پر حصہ لینے اور تمام التوا کو ختم کرنے کی ہدایت کی۔ جوائنٹ سکریٹری نے ریکارڈ  کے کمروں کا بھی دورہ کیا اور نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق فائلوں کو پورا  کریں اور فائلیں ، جو نوعیت کے اعتبار سے  اہم ہیں اور جنہیں  ختم نہیں کیا جاسکتا،  اُن  کو این اے آئی کو  بھیجا جاسکتا ہے ۔

ایم او ایس پی آئی  کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے سووچھتا کا حلف دلانے کے بعد ،  وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کا افتتاح کیا اور دفتری کیمپس کی صفائی میں حصہ لیا۔

 

 

مہم کے پہلے ہفتے کے دوران، وزارت نے 65 فی صد  (43 میں سے 28) اپیلوں کو نمٹا دیا ہے اور دفتری علاقوں کے ساتھ ساتھ  ، عوامی مقامات پر صفائی مہم شروع کر دی ہے۔

 

 

وزارت کی طرف سے ،  اس مدت کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زوروں پر ہے۔ وزارت کے ملازمین میں خصوصی مہم 3.0 کے لیے کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور وزارت   ، سوشل میڈیا کے ذریعے سووچھتا کی وسیع پیمانے پر تشہیر بھی کر رہی ہے۔

-----------------------

(ش ح۔  ا ع    ۔ ع ا)

U NO: 10544


(Release ID: 1965899) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi