سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ہدف شدہ علاقوں میں ہائی اسکولوں کے طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم (شریشٹھ)

Posted On: 09 OCT 2023 12:20PM by PIB Delhi

شریشٹھ کا مقصد ،  حکومت کی ترقیاتی مداخلت کی رسائی میں اضافہ کرنا  اور خدمات کی کمی والے  درجِ فہرست ذاتوں کے غلبے والے علاقوں میں، تعلیم کے شعبے میں گرانٹ ان ایڈ  کے اداروں (این جی اوز کے ذریعہ چلائے جانے والے) اور رہائشی ہائی اسکولوں  کی کوششوں کے ذریعے خلا کو پُر کرنا ہے ،  جو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرتے ہیں اور درج فہرست ذاتوں ( ایس سیز ) کی سماجی اقتصادی ترقی اور مجموعی ترقی کے لیے ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اسکیم میں مزید ترمیم کی گئی ہے ،  تاکہ ملک کے بہترین اسکولوں میں درج فہرست   ذاتوں کے طلباء کو ،  ان کی تعلیمی اور مجموعی ترقی کے لیے ،  آسان رسائی فراہم کی جا سکے اور  اس طرح ان کے مستقبل کے مواقع کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس اسکیم کو دو مرحلوں  میں لاگو کیا جا رہا ہے: ایک شریشٹھ  اسکول، (بہترین سی بی ایس ای/ اسٹیٹ بورڈ سے منسلک پرائیویٹ رہائشی اسکول)  -  اس کے تحت، ہر سال ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس سی طلباء کی ایک مخصوص تعداد کا انتخاب  ، قومی داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کے ذریعے کرائے جانے والے شریشٹھ ( این ای ٹی ایس ) کے لیے اور 12ویں جماعت تک تعلیم کی تکمیل کے لیے ،  9ویں اور 11ویں کلاس میں  سی بی ایس ای /ریاستی بورڈ سے منسلک بہترین نجی رہائشی اسکولوں میں داخلہ دیا  جائے گا۔

اسکولوں کا انتخاب: بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی بی ایس ای   سے منسلک   نجی  رہائشی اسکول، جن میں گزشتہ تین سالوں سے 10ویں اور 12ویں جماعت  میں  75 فی صد  سے زیادہ پاس ہونے کا تناسب رہا ہو ،  ایک کمیٹی کے ذریعے منتخب اسکولوں میں  طلباء کے داخلے  کیے  جاتے ہیں ۔  

طلباء کا انتخاب: تقریباً 3000 (1500 نویں جماعت کے لیے اور 1500 کلاس 11ویں کے لیے)  ایس سی  طلباء، جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ تک ہے، کا انتخاب ہر سال نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے ذریعے کیے جانے والے قومی سطح کے ٹیسٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اسکولوں کا انتخاب  ، طلباء کو ان کی میرٹ کے مطابق پیش کیا جائے گا۔

اسکول کی فیس (بشمول ٹیوشن فیس) اور ہاسٹل فیس (بشمول میس چارجز) کا احاطہ کرنے والے طالب علم کی کل فیس ، کا بوجھ  محکمہ برداشت کرے گا۔ اسکیم کے تحت ہر کلاس کے لیے قابل قبول فیس حسب ذیل ہے:

 

درجہ

فیس فی طالب علم سالانہ ( روپئے )

9th

1,00,000

10th

1,10,000

11th

1,25,000

12th

1,35,000

 

انفرادی تعلیمی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے بعد ،  اسکیم کے تحت منتخب کردہ طلباء کے لیے منتخب اسکولوں میں ،  اسکول وقت کے بعد ، برج کورس کے لیے انتظامات شامل کیے گئے ہیں۔ برج کورس ،  طالب علم کی آسانی سے اسکول کے ماحول کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت کو بڑھانے کا ہدف بنائے گا۔ برج کورس کی لاگت یعنی سالانہ فیس کا 10 فی صد  بھی محکمہ برداشت کرے گا۔ وزارت ،  وقتاً فوقتاً طلباء  کی  پیش رفت  پر نظر رکھے گی۔

دوسرا موڈ این جی او /وی او  کے ذریعے چلائے  جانے  والے اسکول/ہاسٹل (موجودہ جزو)، (اس کے بعد  ، صرف اسکیم کے موڈ 2 کے لیے رہنما خطوط لاگو ہوں گے)، این جی اوز /وی او  ز اور دیگر تنظیموں کے ذریعے چلائے جانے والے اسکول/ہاسٹل (کلاس 12 تک) اور وہ  ، جنہیں  تسلی بخش کارکردگی سے مشروط گرانٹ ان ایڈ  دی جا رہی ہے ، تسلی بخش کارکردگی کے مطابق جاری رہے گی۔

اسکیم کے تحت گرانٹس، اسکولوں میں داخل ہونے والے ایس سی  طلباء کے لیے اسکول فیس اور رہائشی چارجز کے لیے ،  اس شرط کے ساتھ فراہم کی جائیں گے کہ اگر ان کے علاوہ کسی اور کو داخلہ دیا جائےگا  ، تو اسکول کو ایسے طلباء  سے فیس وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔

فی  ایس سی  طالب علم گرانٹ حسب ذیل ہو گی:

 

 

فی طالبِ علم لاگت کی حد ( روپئے فی سال ) *

 

رہائشی

 

غیر رہائشی

 

ہاسٹل

Primary

44000

27000

30000

Secondary

55000

35000

30000

 

سن 21-2020 ء  سے 24-2023 ء  تک ٹارگیٹڈ ایریاز (شریشٹھ ) میں ہائی اسکولوں کے طلباء کے لیے  ، رہائشی تعلیم کی اسکیم کے تحت اخراجات

 

نمبر شمار

سال

بی ای

اخراجات

(روپئے کروڑ میں )

مستفیدین

 

1

2020-21

100

56.05

38250

 

2

2021-22

200

38.04

20435

 
 

3

2022-23

89

51.12

16479

 
 

4

2023-24

104.65

14.94

( 10 ستمبر، 2023 ء تک )

1185

 
 

 

 

 

 

-----------------------

(ش ح۔  ا ع    ۔ ع ا)

U NO: 10541



(Release ID: 1965891) Visitor Counter : 91