وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

 ساگر پریکرما کا نواں مرحلہ آج تمل ناڈو کے ترووندنائی  سے شروع ہوا


جناب روپالا نے ماہی گیری کے سیکٹر میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال پرزوردیا

جناب پرشوتم روپالا نے فش فارمر پروڈیوسر کو آپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کا افتتاح کیا

Posted On: 07 OCT 2023 7:19PM by PIB Delhi

حکومت  ہند کے ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری ( ایف اے ایچ ڈی ) کی وزارت کے  ماہی گیری کے محکمے اور ماہی گیری کی ترقی کے قومی بورڈ ( این ایف ڈی بی )نے تمل ناڈو سرکار کے ماہی گیری کے محکمے، بھارتی کوسٹ  گارڈ اور  ماہی گیرو ں کے نمائندوں نے مل کر  مارچ ساگر پریکرما کے  نویں مرحلے میں  سرگرمی کے ساتھ شرکت کی ،جس کا آغاز آج یہاں تمل ناڈو کے ترووندنائی میں ہوا ۔

ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل مروگن کے ساتھ مل کر پریکرما کی قیادت کی ۔ اس موقع پر ماہی گیری کے محکمے  کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو کماری پرساد  ،این ایف ڈی بی   کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ایل این مورتی  اور  تمل ناڈو حکومت   کے ماہی گیروں کے فلاح وبہبود  کے سینئیر عہدیدار موجود تھے۔

ساگر پریکرما کے  نویں  مرحلے کا پروگرام رام  ناد ضلع  میں تھونڈی   کے   ماہی گیروں  اور ماہی گیر خواتین کے ذریعہ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کے والہانہ خیر مقدم کے ساتھ ہوا ،جس کے بعد  انہوں  نے فیض  کنندگان کے ساتھ  گفتگو کی اور  وہ  تمل ناڈ و  کے پڈوکوٹائی  میں  جگاتھا پٹنم فش لینڈنگ سینٹر  کی جانب بڑھ گئے۔جناب پرشوتم روپالا نے ڈاکٹر ایل مروگن کے ساتھ روایتی ماہی گیروں ، ماہی گیر خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ماہی گیری کے سیکٹر  میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال پر زوردیا  اور اس بات کو اجاگر کیا کہ نئی ٹکنالوجی  کی تربیت  ماہی گیری کے محکمے کے عہدےداروں کی مدد سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ماہی گیروں کے لئے پی ایم وشو اکرما  پروگرام کے بارے میں بتایا ۔اس کے علاوہ فیض کنندگان کو  کسان کریڈٹ کارڈ تقسیم کئے گئے ۔ جناب پرشوتم روپالانے  پڈوکوٹائی  ضلع کے   منامیل کوڈی   میں  فش فارمر  پروڈیوسر کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کا افتتاح کیا۔

ساگر پریکرما مزیدجاری رہا اور تھنجاور ضلع  میں ملی  پٹنم  ماہی گیری کے ہاربر  پر  پہنچے ، جہاں جناب پرشوتم  روپالا نے ڈاکٹر ایل مروگن اور سرکاری حکام کے ساتھ  ماہی گیر مردو خواتین،  ماہی گیروں کیا کوآپریٹو سوسائٹی کے لیڈروں کے ساتھ گفتگو کی اور   پی ایم کسان سمان ندھی   کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان کی رو زی کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس  بات چیت میں  ، جہاں  ماہی گیروں  نے   اپنے تجربات  ،چیلنج  اور امنگوں کے بار ے میں کھل کر باتیں کیں۔جناب روپالا کا مقصد   پالیسی سازوں  اور  ان لوگوں کے درمیان  جن  پر پالیسی کا براہ راست اثر پڑتا ہے،  اس طر ح کی بات چیت کرکے  فرق کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے ماہی گیری کے سیکٹر میں   ماہی گیروں  اور ماہی پرورو ں  کے رول کو اجاگر کیا اور اپنے تجربات  بیان کرنے پر فیض کنندگان کا شکریہ ادا  کیا۔

 ڈاکٹر ایل مروگن نے  ماہی گیروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور  پی ایم ایم ایس وائی  ، ایف آئی ڈی ایف   اور کے سی سی جیسی اسکیموں   کے براہ راست فوائد اور گروپ انشورنس کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا۔

 

جناب پرشوتم روپالا  نے ڈاکٹر ایل مروگن اور دیگر شخصیات کے ساتھ تھنجاور ضلع  میں  ادی رام پٹنم فش لینڈنگ سینٹر  اور تمل ناڈو کے ناگا پٹنم ضلع میں  سروتھر فش  ولیج  کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران  ترقی پسند فیض کنندگان نے جناب پرشوتم روپالاکے ساتھ  اپنے ذاتی تجربات اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا اور  کسان کریڈٹ کارڈ   اور  پردھان منتری متیہ  سمپدا یوجنا  (پی ایم ایم ایس وائی ) اسکیم   سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا جو  ماہی گیروں  اور ماہی گیر برادری کے لئے متعارف کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے  پچھلے 9 برسوں کے دوران ماہی گیری کے سیکٹر میں نافذ کی جانے والی مختلف اسکیموں کے ذریعہ آئی بنیادی تبدیلیوں او ر اہم کامیابیوں کے بارے میں  مطلع  کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت  ہند  کا ماہی گیری  کے محکمے نے متسیہ سمپدا جاگروکتا  ابھیان   کے طورپر   ایک اہم  قدم اٹھایا ہے تاکہ  پورے بھارت میں  ماہی گیروں  اور دیگر  فریقوں میں  ماہی گیری سے متعلق  بیداری  پید ا کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ  ساگر پریکرما کے نویں مرحلے کے پروگرام متسیہ سمپدا  جاگروکتا ابھیان ساتھ ساتھ چلایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ  ساگر  پریکرما -9 کا پروگرام  ناگا پٹینم فشنگ  ہاربر  پر منعقد کیا گیا اور وزیر موصوف نے  پی ایم ایم ایس وائی اور کے سی سی   کے فیض کنندگان کے ساتھ ورچوئل اور ذاتی طورپر گفتگو کی ۔ ان فیض کنندگان میں    ،راما مورتی ، ودی ویل ، متھن ، رمیش ،نوین کمار ،راجہ ، ناگراج  ،  کلائی منی ،  تھنگاویل ، اننتھی ، مری یمل  ، متھوسلون  ، لکشمنن ،  آننتھم فشر وومین سیلف  ہیلپ گروپ  ، گنگائی فشروومین  سیلف ہیلپ گروپ   ،  کدل میگم  وومین سیلف  ہیلپ گروپ  ،روجا وومین  سیلف  ہیلپ گروپ شامل ہیں۔

ساگر پریکرما-9 پروگرا م میں   مختلف ماہی گیری  کےفریقو ں  اور  دانشوروں  سمیت  تقریباََ  10500 ماہی گیروں  نے شرکت کی ۔ اس میں  3400 خواتین ماہی گیروں نے شرکت کی اور اس  پروگرام کو یو ٹیوب  ، ٹیوٹر  اور فیس  بک  جیسے  مختلف سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز  پر  براہ راست نشر کیا گیا۔

 

بعد میں  دن میں  یہ پروگرام  جاری رہے گا جبکہ جناب پرشوتم روپالا  دیگر اہم شخصیات کے ساتھ  مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے  کرائیکل ضلع    کے دیگر مقامات کا دورہ کریں گے اور تمل ناڈو  اور پڈوچیری کے   دیگر ساحلی علاقوں  کادورہ کریں گے۔ساگر پریکرمان -9 کا پہلے دن کا پروگرام بہت کامیاب رہا ۔ یہی وجہ ہے کہ  ساگر پریکرما کے اثرات  دور رس  رہیں  گے اور ماہی گیروں  اور ماہی پروری  سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی  جامع  ترقی  اور روز گار  پر مثبت  اثرات مرتب ہوں گے۔

ساگر  پریکرما  ، حکومت ہند کے ذریعہ ماہی گیری سے متعلق  اسکیموں / پروگراموں   کے بارے میں  معلومات   کو عام کرنے  ، بہترین طریق کار کواجاگر کرنے  ، ذمہ دار  ماہی گیری کو فروغ دینے  اور  تمام ماہی گیروں اور متعلقہ  فریقوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے میں  زبردست تعاون کر رہا  ہے۔ساگر پریکرما  ما مقصد ماہی گیروں  سے ان کے  گھر پر جاکر تبادلہ خیال کرنا، ان کی مشکلات کو سننا ،  گاؤں کی سطح  پر حقائق کا مشاہدہ کرنا ، پائیدار ماہی  گیری کی ہمت افزائی کرنا اور   سرکاری سبسڈی   اور دیگر  فوائد   کو  فیض کنندگان تک  پہنچانے کو یقینی بنانا ہے ۔ اب تک  ساگر پریکرما کے ساحلی ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں   8 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں۔

********

 

  ش ح۔وا۔رم

U-10538      


(Release ID: 1965874) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Telugu