وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

   خصوصی مہم 3.0 کے تحت سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے زیر التوا   معاملات کو نمٹانا اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا

Posted On: 09 OCT 2023 12:12PM by PIB Delhi

وزارت دفاع  کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ (ڈی ای ایس ڈبلیو) نے ’ زیرِ التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم‘ کے تحت کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس نے التوا کو  ختم  کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کو کلیدی توجہ کے شعبوں کے طور پر شناخت کیا ہے، جس کے نتیجے میں ریکارڈ کا بہتر انتظام، کام کی استعداد کار میں اضافہ، شفافیت میں اضافہ اور ایک پائیدار مستقبل میں اپنی  حصہ رسدی کی  جائے گی۔ سرکاری فائلوں کی دیکھ بھال اور فرسودہ فائلوں سے نجات  حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خصوصی مہم 3.0  ، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء  معاملات کو ،  نہ صرف وقت کے  ایک بہترین عمل کے طور پر ،  ہٹانے کی کوشش کرتی ہے، بلکہ انہیں روزمرہ کے کاموں میں ایک عادت کے طور پر شامل کرنا بھی  ہے۔

اس سال وزارت دفاع اور اس کے محکموں/ منسلک/ ماتحت دفاتر کے حوالے سے ،  مہم کا  مرکوز  جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈی ای ایس ڈبلیو نے 500 سے زائد فائلوں کی نشاندہی کی ہے  ، جن کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ پورے ہندوستان میں مہم چلا رہا ہے اور اس نے دور دراز کے مقامات اور دفاتر کو شامل کرنے کے لیے  ، مختلف  مقامات  کی نشاندہی کی ہے  ، جن میں سب سے زیادہ عوامی مداخلت ہے  ، جیسے کہ مختلف ضلع سینک بورڈز، سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم پولی کلینکس اور زونل ری سیٹلمنٹ آفس۔ تسلیم شدہ سابق فوجیوں کی تنظیمیں بھی ،  سووچھتا ریلی  جیسی مختلف سرگرمیوں ، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم سے کم کرنے، گاؤں کے  پنچایتی علاقے  کی صفائی وغیرہ کے ذریعے ،  مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم چلا رہی ہیں۔ مہم کے دوران بہترین طریقوں کو دستاویزی شکل دی جائے گی اور اہم شراکت کرنے والوں کو اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

-----------------------

(ش ح۔  ا ع    ۔ ع ا)

U NO: 10540




(Release ID: 1965873) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu