وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے تعلیم کی شاخ کے سینئیر عہدے داروں کے لئے معلومات میں اضافے کے پروگرام کا انعقاد کیا
Posted On:
09 OCT 2023 9:58AM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ نے 5 اور 6 اکتوبر 2023 کو نئی دلی میں تعلیم کے عہدے داروں کے لئے معلومات میں اضافے کے سالانہ پروگرام 2023 کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں بھارتی نول اکیڈمی کے پرنسپل ریئر ایڈ مرل راجویر سنگھ کموڈور ( بحریہ کی تعلیم ) ، کموڈور جی رام بابو اور بھارتی بحریہ کے تعلیم کی شاخ کے دیگر سینئیر عہدے داروں نے شرک کی ۔اس پروگرام کا خاص مقصدشاخ سے متعلق مختلف پالیسی اقدامات اور موجودہ زمانے کے معاملات کے علاوہ بھارتی بحریہ کے فروغ اور ترقی کی خاطر اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
اس پروگرام کے ایک حصے کے طورپر تعلیمی منصوبہ بندی اور انتظامیہ کے قومی ادارے (این آئی ای پی اے ) اور اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو) کے نرمان مقررین کو اعلیٰ تعلیم سمیت تعلیم کے شعبے میں جدید پیش رفت پر لیکچر دینے کے لئے موعو کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ دونوں سروسز ، دیگر تعلیمی اداروں اور بحریہ کے صدر دفتر میں دیگر ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ اور ہم عصر موضوعات پرلیکچر دئے ۔چیف آف پرسنل اینڈ کنٹرولر پرسنل سروسز جناب کے سوامی ناتھن نے اپنے اختتامی خطبے میں بحریہ کی تعلیم کی ڈائریکٹوریٹ کے حالیہ اقدامات اور بحریہ کے عملے کی تعلیم ، تربیت اور بہبود کے شعبے میں شاخ کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ بھارتی بحریہ کے ابھرتے ہوئے رول کے خطوط اس شاخ کو مرتب کرنے کے لئے اپنی موثر قیادت فراہم کرتے رہے ہیں۔
*******
ش ح۔وا۔رم
U-10535
(Release ID: 1965844)
Visitor Counter : 112