وزارت سیاحت

پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پی اے ٹی اے) اور بھارت مشترکہ طور پر ایشیا بحر الکاہل خطے میں ٹریول فار لائف کو فروغ دیں گے


وزارت سیاحت پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پی اے ٹی اے) کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاٹا ڈیسک قائم کرے گی

Posted On: 08 OCT 2023 2:00PM by PIB Delhi

پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پی اے ٹی اے) نے ایشیا بحر الکاہل خطے میں ٹریول فار لائف اقدام کو وسعت دینے کے لیے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

ہندوستان نے پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پی اے ٹی اے) ٹریول مارٹ 2023 کے 46ویں ایڈیشن کی میزبانی 4 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک بین الاقوامی نمائش-مع-کنونشن سنٹر (آئی ای سی سی)، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کی۔ پاٹا مارٹ میں تقریباً 1000 مندوبین نے شرکت کی۔ یہ سیاحت کے شعبے کو پورا کرنے والی بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے اور یہ عالمی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان تجارتی تعامل کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

خریدار فروخت کنندگان کے درمیان تجارتی تعاملات کو آسان بنانے کے علاوہ پی ٹی ایم 2023 میں پی اے ٹی اے فورم میں فکر انگیز علمی سیشنز اور پی اے ٹی اے یوتھ سمپوزیم میں نوجوانوں کی مصروفیت بھی شامل ہے۔ ٹریول فار لائف ای کے اقدام کو وزارت نے تمام تقریبات میں پیش کیا اور اس نے بین الاقوامی سیاحتی تجارتی برادری کے درمیان زبردست دلچسپی پیدا کی۔

ٹریول مارٹ کے بعد پی اے ٹی اے بورڈ کی میٹنگ ہوئی جہاں وزارت سیاحت نے ٹریول فار لائف اقدام کو بورڈ کے اراکین کے ساتھ مشترک کیا۔ پی اے ٹی اے بورڈ نے اس پہل کی تعریف کی اور سیاحت کی وزارت، حکومت ہند پی اے ٹی اے کے ساتھ ملکر ایشیا بحر الکاہل خطے میں پہل کو وسعت دے گی۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی صدارت میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ 2023 میں ‘‘ٹریول فار لائف’’ کے آغاز کو نوٹ کیا گیا اور ذمہ دار اور پائیدار اسمارٹ منزلوں کی ترقی کی حمایت کی گئی۔ ٹریول فار لائف، وزارت سیاحت کی طرف سے شروع کردہ ایک شعبہ جاتی پروگرام، مشن لائف کے فلسفے سے ہم آہنگ ہے۔

مشن لائف (ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی) کا باقاعدہ آغاز 19 اکتوبر 2022 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریش کی موجودگی میں ایکتا نگر، گجرات کے مجسمہ اتحاد کے مقام پر کیا تھا۔ یہ ایک عالمی عوامی تحریک ہے جس کی قیادت ہندوستان کرتی ہے جس میں افراد اور برادریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف ماحول کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

سیاحت کی وزارت پی اے ٹی اے کے ساتھ ٹریول فار لائف اور سیاحت کے شعبے میں تعاون کے دیگر شعبوں میں شمولیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پی اے ٹی اے ڈیسک قائم کرے گی۔ ٹریول فار لائف پروگرام کے لیے 27 ستمبر 2023 کو سیاحت کے عالمی دن کے عالمی آغاز کے بعد یہ پہلی بڑی بین الاقوامی شراکت ہے۔ وزارت سیاحت پہلے ہی یو این ای پی اور یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ ٹریول فار لائف پروگرام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

 ٹریول فار لائف کرہ ارض کے موافق لوگوں کی روح کو مجسم کرتا ہے اور ‘‘کرہ ارض کی طرز زندگی، کرہ ارض کے لیے اور کرہ ارض کے ذریعے’’ کے بنیادی اصولوں پر کام کرتا ہے۔ یہ سیاحوں اور سیاحتی کاروباروں کے درمیان بڑے پیمانے پر طرز عمل میں تبدیلی لانے کی خواہش رکھتا ہے، جو سماجی و ثقافتی پائیداری کو یقینی بناتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ پر نمایاں اثر ڈالے گا۔

ٹریول فار لائف ای پروگرام نے ایسے اقدامات کی ایک مثالی فہرست کی نشاندہی کی ہے جو ٹریول فار لائف کے آٹھ موضوعات – توانائی بچائیں، پانی کی بچت کریں، پلاسٹک کے واحد استعمال کو نہ کہیں، فضلہ کو کم کریں، مقامی کاروباروں اور کمیونٹیز کو بااختیار بنائیں، مقامی ثقافت اور ورثے کا احترام کریں، مقامی کھانوں کا استعمال کریں اور فطرت کا تحفظ کریں، کے مطابق ڈیزائن کی گئی ہیں

ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ٹریول فار لائف پروگرام کا مقصد سیاحت کے کاروباروں کو ٹریول فار لائف - سائن اپ بیج پر عمل کرتے ہوئے اپنے پائیداری کے طریقوں کو مزید گہرا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس کے بعد سیاحت کے کاروبار کانسے، چاندی اور سونے میں ٹریول فار لائیف ای سرٹیفیکیشن کے لیے جا سکتے ہیں۔

سیاحت کی وزارت سیاحت کے ماحولیاتی نظام کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جس میں ریاستی حکومتیں، صنعت، مقامات اور سیاح شامل ہیں تاکہ ٹریول فار لائف کو ایک عوامی تحریک بنایا جا سکے۔

ٹریول فار لائف پروگرام ہندوستان کو پائیدار اور ذمہ دار سیاحت کو فروغ دینے اور 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سیاحت کو ایک محرک کے طور پر استعمال کرنے میں ایک رہنما کی حیثیت دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(

U.No 10536



(Release ID: 1965837) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Punjabi