وزارت دفاع

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے 92 ویں ہندوستانی فضائیہ کے دن پر فضائی جنگجوؤں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 08 OCT 2023 10:22AM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے 08 اکتوبر 2023 کو 92 ویں انڈین ایئر فورس(آئی اے ایف)ڈے  کے موقع پر تمام فضائی جنگجوؤں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد  پیش کی ہے۔یہ اہم موقع تقریباً ایک صدی کی غیر متزلزل لگن اور آئی اے ایف کی قوم کے لیے بے مثال خدمات کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب ہم اس سنگ میل کا جشن منا رہے ہیں، ہم ان بہادروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کی خدمت میں لازوال قربانیاں دیں ۔ ان کی ہمت، بہادری اور لگن ہندوستانیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔

آئی اے ایف نے ملک کی طرف سے لڑی جانے والی تمام جنگوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، تعزیری فضائی حملے کیے ہیں، تنازعات والے علاقوں سے ہندوستانی باشندوں کو نکالا ہے اور سرحدوں کے اندر اور اس سے باہر انسانی امداد اور قدرتی آفات سے راحت (ایچ اے ڈی آر)مشن کے ذریعہ امداد فراہم کی ہے۔ آئی اے ایف کی دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی فضائی مشقوں میں باقاعدہ اور کامیاب مصروفیات کی بھرپور تاریخ ہے۔ اس نے عالمی فضائی افواج کے ساتھ مناسب طور پر باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے، اس طرح ہمارے قریبی پڑوس اور ہمارے وسیع ماحول میں بھی مؤثر طریقے سے کام کرنے کی اپنی صلاحیت کو معتبر طریقے سے قائم کیا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے ’خود انحصار ہندوستان ‘ کے تحت دیسی دفاعی پیداوار کے ذریعہ صلاحیت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ الیکٹرانک وارفیئر، آئندہ کی جنگ  لڑنے کے لیے خلائی اور سائبر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، مصنوعی ذہانت پر مبنی فیصلہ سازی کے آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو شامل کرنے والے نظام جیسے سوارم بغیر پائلٹ کے ہتھیاروں کے نظام کی شکل میں فورس ملٹی پلائرز کی صلاحیت میں اضافہ کے لیے ایک قابل تعریف کوشش کی گئی ہے۔ کامیاب مہر بابا ڈرون مقابلے کا آئی اے ایف کے ذریعے تصور کیا گیا۔

آئی اے ایف جدید کاری، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کے ساتھ 21ویں صدی کے چیلنجوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ آئی اے ایف کے اس 92ویں دن پر، آئی اے ایف کے اعزاز میں ہم سب مل کر کھڑے ہوں اور ان مردوں اور عورتوں کے لیے اظہار تشکر کریں جو ہمارے آسمانوں کی حفاظت اور ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بلندی پر چڑھتے ہیں۔ یہ ہماری قوم کی طاقت اور عزم کی علامت بنی رہے گی۔ آئی اے ایف ہمیشہ شان کی نئی بلندیوں تک پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10526



(Release ID: 1965698) Visitor Counter : 86