وزارت آیوش

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آسام کے مجولی میں آیورویدک اسپتال کا افتتاح کیا


آسام میں جلد ہی 6 نئے آیوش اسپتال، 100 آیوش ڈسپنسریاں اور 200 آیوش صحت اور تندرستی کے مراکز کھولے جائیں گے: سربانند سونووال

Posted On: 07 OCT 2023 7:52PM by PIB Delhi

آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج مجولی کے سری رام چپوری میں 50 بستروں والے آیورویدک اسپتال کا افتتاح کیا۔ اسپتال کا مقصد ریاست میں آیوش صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

نیا ہسپتال شالیا (جنرل سرجری)، پرستوتی تنتر اور استری روگ یا پی ٹی ایس آر (آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی)، پنچ کرما کے ساتھ ساتھ کایا چکتسا (جنرل میڈیسن) کے لیے خصوصی او پی ڈی خدمات سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ، ایک جدید لیبارٹری، پنچ کرما اور ایک یوگا یونٹ، اینوریکٹل کلینک، بانجھ پن کا کلینک، بزرگوں کا کلینک، ریمیٹولوجی کلینک، طرز زندگی کے امراض کے ساتھ ساتھ جلد اور کاسمیٹک کلینک بھی نئے کھلنے والے اسپتال میں دستیاب ہیں۔ او پی ڈی سیکشن میں ایک وقت میں 50 مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، ”مجولی کے پاس خطے میں آیوش صحت کی دیکھ بھال کا مرکز بننے کی زبردست صلاحیت ہے۔ اپنے زرخیز نباتیات اور ورثے کے ساتھ، ہماری خوبصورت مجولی صحت کی دیکھ بھال کا مرکز بننے کی منفرد صلاحیت رکھتی ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ آسام میں 6 نئے آیوش اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ان میں سے 50 بستروں کے چار اسپتال کلیا بور، موریگاؤں، کوکراجھار اور بکسا میں بنائے جائیں گے، جب کہ ایک 30 بستروں کا اسپتال دیفو میں اور ایک 10 بستروں والا اسپتال بجالی میں قائم کیا جائے گا۔ ان کے علاوہ، مرکزی آیوش وزیر نے ریاست میں 289 آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس مراکز کے کام کرنے کی تصدیق بھی کی، جب کہ آسام میں جلد ہی مزید 200 اے ایچ ڈبلیو سی کام کریں گے۔ جناب سونووال نے یہ بھی اعلان کیا کہ آسام کے تمام اضلاع میں 100 آیوش ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی۔

اس موقع پر آسام حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب کیشب مہنتا؛ جورہاٹ کے ایم پی (لوک سبھا)،جناب توپن کمار گوگوئی؛ لکھیم پور کے ایم پی (لوک سبھا)، جناب پردان باروہ؛ ایم ایل اے (مجولی)، بھوبن گام کے علاوہ آیوش کی وزارت، حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔

                                           **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

07-10-2023

U: 10518



(Release ID: 1965638) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Manipuri