جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بائیو انرجی ریسرچ میں حالیہ پیشرفت پر بین الاقوامی کانفرنس 9 سے 12 اکتوبر 2023 کے دوران ایس ایس ایس – این آئی بی ای، کپورتھلا میں منعقد ہوگی۔

Posted On: 07 OCT 2023 4:43PM by PIB Delhi

جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای)، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار ادارے سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو انرجی (ایس ایس ایساین آئی بی ای) کے ذریعہ "بائیو انرجی ریسرچ میں حالیہ پیشرفت پر بین الاقوامی کانفرنس - 2023" (آئی سی آر اے پی آر2023) 9 سے12 اکتوبر 2023 کے دوران منعقد کی جا رہی ہے۔ ۔ بین الاقوامی کانفرنس کا چوتھا ایڈیشن، جو کپورتھلہ، پنجاب کے انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں منعقد ہو رہا ہے، حکومت، صنعت، اکیڈمی، اور تحقیق سے تعلق رکھنے والے بائیو انرجی شعبہ کے شراکت داروں کو یکجا کرتا ہے۔

کانفرنس کے وسیع موضوعات ہیں بایوماس ریسورس مینجمنٹ؛ بایوماس / فضلہ کو توانائی میں تبدیل کرنا؛ بایوماس ویلیورائزیشن / فضلہ کو ویلیو ایڈڈ مواد میں تبدیل کرنا ؛ بائیو انرجی سسٹم کی ماڈلنگ؛ اور بائیو ریفائنری اور بائیو ہائیڈروجن۔ کانفرنس کے ان موضوعات پر مکمل اور تکنیکی اجلاس طے کیے گئے ہیں۔

کانفرنس کا افتتاح جدید اور قابل تجدید توانائی اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا کر رہے ہیں۔ وزیرموصوف جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے قومی بایو انرجی پروگرام کے لیے تشہیر اور بیداری مہم کا بھی افتتاح کریں گے۔ جدید اور قابل تجدید توانائی کے محکمہ کے سکریٹری شری بھوپندر سنگھ بھلا اور ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی روڑکی، پروفیسر کے کے پنت بھی افتتاح کے لیے موجود ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMRT.png

تقریب میں دنیا بھر سے رجسٹرڈ شرکاء کی زبانی/پوسٹر پریزنٹیشنز بھی شامل ہوں گی۔ کانفرنس کے آخری دن، مندوبین بائیو انرجی پلانٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

کانفرنس کا شیڈول یہاں پایا جا سکتا ہے۔

فوسل ایندھن کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ دنیا بھر میں درپیش بڑے چیلنجز ہیں۔ بائیو انرجی کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیاں، جن میں بائیو ہائیڈروجن، بائیو ڈیزل، بائیو ایتھانول، بائیو میتھینیشن، بائیو ریفائنری، بائیو ماس گیسیفیکیشن، بائیو ماس کک اسٹو، کاربونیسیئس مواد وغیرہ شامل ہیں، فوسل فیول کی جگہ لینے کی صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں بے مثال توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ایس ایس ایساین آئی بی ای نے 2011 سے 'بائیو انرجی ریسرچ میں حالیہ پیشرفت' پر تین کانفرنسیں منعقد کی ہیں۔ ان میں بائیو انرجی کے شعبہ میں تحقیق و ترقی کی کوششوں، پالیسیوں اور فیلڈ کے تجربات کا احاطہ کیا گیا اور ماہرین تعلیم، اسکالرز، صنعتوں اور پالیسی سازوں کی پرجوش شرکت کا مشاہدہ کیا۔ اب منعقد ہونے والی چوتھی کانفرنس ان پر استوار کرنے اور پچھلی کانفرنسوں کے عالمی دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کرے گی۔ کانفرنس کے بارے میں مزید معلومات، کانفرنس کی ویب سائٹ: https://www.icrabr.com/ پر مل سکتی ہیں۔

 

*****

U.No.10505

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1965499) Visitor Counter : 95


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil