سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این ایم-آئی سی پی ایس مشن نے تمام سطحوں پر اہم نتائج پیش کیے ہیں اور یہ ہب ٹکنالوجی کی تبدیلی کی کلید ہے: ڈی ایس ٹی سکریٹری

Posted On: 07 OCT 2023 9:45AM by PIB Delhi

ٹکنالوجی انوویشن اِن سائبر- فزیکل سسٹمز (ٹی آئی پی ایس) کی تیسری قومی ورکشاپ کے دوران تکنیکی شعبہ میں ٹکنالوجی کی تبدیلی کے لیے بین موضوعاتی سائبر-فزیکل سسٹمز (این ایم-آئی سی پی ایس)  پر قومی مشن کے تحت  قائم کردہ ٹیکنالوجی اختراعاتی مراکز (ٹی آئی ایچ) کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اس ورکشاپ کے اختتامی نشست میں محکمہ سائنس و ٹکنالوجی   (ڈی ایس ٹی) کے پروفیسر ابھے کرندیکر نے کہا ، " ملک کے بہترین تکنیکی اداروں میں 25 مقامات پر مشن ہب قائم کیے گئے ہیں،جو زراعت، توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ وغیرہ جیسے سائبر فزیکل سسٹم کے تمام اہم پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔ چارسال کی مدت کے بعد، یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ مشن نے نہ صرف ٹیکنالوجی  کے شعبہ میں اہم نتائج

انہوں نے ان مراکز سے وابستہ تکنیکی ماہرین پر زور دیا کہ وہ ملک کو اہم شعبوں کو خود کفیل بنانے کے لیے عملی طور پر ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کریں۔

ڈی ایس ٹی کے سینئر ایڈوائزر، ڈاکٹر اکھلیش گپتااور سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) کے سکریٹری  نے ان مراکز کے درمیان مزید تعاون اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور قائم کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے دیگر وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور(آئی آئی ٹی کے) کے سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی انوویشن ہب (ٹی آئی ایچ) سی 3 آئی ہب نے سائبر فزیکل سسٹمز (ٹی آئی پی ایس) میں ٹیکنالوجی کی اختراع پر تیسری قومی ورکشاپ کی میزبانی کی۔ ورکشاپ کا اہتمام حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے قومی مشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز(این ایم-آئی سی پی ایس)  کے تحت کیا تھا۔

آئی آئی ٹی کانپور کے قائم مقام ڈائریکٹرپروفیسر ایس گنیش نے کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور میں سی 3 آئی ہب تربیتی طلباء کے ذریعہ دو جہتی نقطہ نظر دستیاب کرا رہا تاکہ سائبر سیکورٹی پیشہ ور افراد کا ایک سرشار کیڈر بنایا جا سکے جو اداروں کے افسران کو عملی تربیت فراہم کرسکے تاکہ وہ سائبر سکیورٹی کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہو سکیں اور سائبر حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔"

آئی آئی ٹی کانپور کے سی 3 آئی ہب کےپروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر منندر اگروال  نے کہا کہ سی 3 آئی ہب، جو 25 ٹی آئی ایچ میں سے ایک ہے، ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سائبر سیکورٹی سینٹر ہے۔ یہ  پانی اور نکاسی کے نظام، پاور گرڈ، نیوکلیئر پلانٹس، اور راکٹ جیسے اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے حل تیار کرنے کے عمل میں ہے۔

این ایم-آئی سی پی ایس کی مشن ڈائریکٹراورایف ایف ٹی ڈویژن، ڈی ایس ٹی  کی سربراہ ڈاکٹر ایکتا کپور نے کہا کہ مشن ہندوستان کو سی پی ایس ٹیکنالوجی میں ایک سرکردہ کھلاڑی بنانے کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس سے سماجی اور تجارتی استعمال کے لیے سی پی ایس ٹیکنالوجی کی منتقلی سامنے آئی ہے اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے ، روزگار کی منڈی میں مواقع بڑھانے اور سی پی ایس ٹیکنالوجی میں اگلی نسل کے ٹیکنوکریٹس تیار کرنے میں زبردست انداز میں کامیاب رہا ہے۔

مشن کے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر کے معروف اداروں میں جدید ٹیکنالوجی میں 25 ٹیکنالوجی انوویشن ہب  (ٹی آئی ایچ) قائم کیے گئے ہیں۔ یہ ٹکنالوجی انوویشن مراکز کی اورمنتقلی ، انسانی وسائل اور مہارت کی ترقی، انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپس کی ترقی، اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ مشن کے مؤثر نفاذ کے لیے اور ٹکنالوجی انوویشن مراکز کے ذریعہ لازمی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے، مشن آفس اور اس کی ماہرین کمیٹی کے اراکین اور ٹکنالوجی انوویشن مراکز کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے ورکشاپ کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TE0F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CIYG.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10492



(Release ID: 1965459) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu