وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ میں اوّلین 360 ڈگری تشخیصی نظام

Posted On: 07 OCT 2023 12:25PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے ’شپس فرسٹ‘ رسائی میں سفید وردی میں خواتین اور مرد مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور مستقبل قریب میں بھی اس کا سب سے بڑا اثاثہ بنے رہیں گے۔ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی بحریہ اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ایک چست، موافقت پذیر اور جدید انسانی وسائل کا انتظام ضروری ہے۔ اس سلسلے میں، ہندوستانی بحریہ نے مختلف ترقیاتی بورڈو ں کے لیے360 ڈگری اپرائزل طریقہ کار‘ تبدیلی کے ایک نئے  اقدام کو ادارہ بنایا ہے۔

سینئر افسران کے ذریعہ متواتر خفیہ رپورٹس کے موجودہ تشخیصی طریقہ کار میں ’ٹاپ-ڈاؤن‘ رسائی کی موروثی حد ہے، کیونکہ یہ ماتحتوں پر لیڈر کے اثرات کو پوری طرح فعال نہیں کرتا یا اس کی مقدار کا تعین نہیں کرتا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے’360 ڈگری اپرائززل طریقہ کار ‘کا مقصد ،ترقی کے لیے زیر غور آنے والے ہر افسر کے لیے مناسب شناخت شدہ ساتھیوں اور ماتحتوں سے بڑے پیمانے پر سروے کر کے، اس کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ سروے سوالات کے ایک سلسلہ پر مشتمل ہے، جس میں پیشہ ورانہ علم، قائدانہ اوصاف، جنگ/بحران میں مناسبیت اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کی صلاحیت جیسے پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح حاصل کردہ نتائج کو فلیگ آفیسر کی سربراہی میں  آفیسرز کے نامزد بورڈ ذریعہ آزادانہ تجزیوں کے لیے مناسب مقدار میں طے کیا جاتا ہے۔ یہ رویے میں تبدیلیوں اور بہتری کو متاثر کرنے کے لیے افسران کو فیڈ بیک کے طور پر بھی فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح کے تشخیصی نظام مختلف قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں رائج ہیں۔ ہندوستانی بحریہ اس طرح کے ’بہترین طریقوں کو اختیار کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے اور یہ پہل ایک ’جنگ کے لیے تیار، قابل اعتماد، ہم آہنگ اور مستقبل کی اہل  فورس‘ کے باقی رہنے کے لیے دیگر کوششوں کے تسلسل میں ہے۔

*****

U.No.10497

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1965379) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu