امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ نے  پورے ہندوستان میں طلباء کے لیے 1176 نمائشی دورے  کا اہتمام کیا

Posted On: 06 OCT 2023 6:31PM by PIB Delhi

ہندوستان کی قومی معیارات کا اہم ادارہ ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے پورے ہندوستان میں طلباء کے لیے 1176 نمائشی دوروں کا اہتمام کیا ہے۔ ان کے سرکاری بیان کے مطابق، "بی آئی ایس مستقل بنیادوں پر ان نمائشی دوروں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور 2021 سے اب تک، ہندوستان بھر میں طلباء کے لیے کل 1176 نمائشی دوروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ایک معیاری شعور رکھنے والی قوم کی تعمیر کے ہندوستان کے مشن میں مؤثر طریقے سے تعاون کرنا ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے، "معیارات کے ذریعے سائنس سیکھنے" کے تاریخی اقدام کے تحت، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)نے سبق کے منصوبوں کی ایک سیریز متعارف کرائی ہے۔ احتیاط سے تیار کیے گئے  اسباق کے منصوبے بنیادی طور پر روزمرہ کی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جو تعلیمی نصاب اور صنعتی مطابقت کے ساتھ ان کی صف بندی کے لیے حکمت عملی سے منتخب کیے گئے ہیں۔ ان سبق کے منصوبوں میں طلباء کو مصروف کر کے، بی آئی ایس  معیار اور معیارات کے لیے شوق پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، انہیں بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے حصول میں حقیقی دنیا کے منظرناموں پر اعتماد کے ساتھ جائیں۔

مزید برآں، اس  بیان کے ذریعہ بتایا گیا کہ، "اس اقدام کا مقصد طلباء کو سائنسی تصورات، اصولوں اور قوانین کی گہری سمجھ سے آراستہ کرنا ہے تاکہ مختلف مصنوعات کی تیاری، کام کاج اور معیار کی جانچ میں ان کے عملی استعمال کو ظاہر کیا جا سکےجیسا کہ متعلقہ ہندوستانی معیارات  کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس سے سائنس کی تعلیم کے نظریہ اور حقیقی زندگی کے استعمال کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جو طلباء کو سائنس کے تصورات کو ان کے حقیقی اطلاق سے جوڑنے کے قابل بنائے گی اور ملک میں معیار اور معیار کاری کی ثقافت کو بھی فروغ دے گی۔

"اس پہل کے حصے کے طور پر، 52 اسباق کے منصوبوں کی ایک جامع سیریز تیار کی گئی ہے، جن میں سے 40 بی آئی ایس کی سرکاری ویب سائٹ پر آسانی سے قابل رسائی ہیں۔ "اسٹینڈرڈز کے ذریعہ سائنس سیکھنا" کا سلسلہ ایک سابقہ بی آئی ایس پہل کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت ہندوستان بھر کے تعلیمی اداروں میں اسٹینڈرڈ کلب قائم کیے جا رہے ہیں۔ اب تک، ملک بھر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں لگ بھگ 6939 اسٹینڈرڈ کلب پہلے ہی تشکیل دیے جا  چکے ہیں، جن میں 1.75 لاکھ سے زیادہ طلبہ ممبران ہیں۔ ان کلبوں کے تحت سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے، 5300 سے زائد سائنس کے اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے کہ وہ بطور سرپرست کام کریں۔ کلب کے  طلباء پر مبنی سرگرمیوں  میں معیاری تحریری مقابلے سمیت  مباحثے، کوئز اور مقابلے وغیرہ  شامل ہیں ۔ بی آئی ایس  ان کلبوں کو ایک سال میں 3 سرگرمیاں کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

اس  پہل کے مقصد کے بارے میں، یہ بتایا گیا کہ، "کہاوت کے مطابق، دیکھنا یقین کرنا ہے ، بی آئی ایس نے صنعت کے پیشہ ور افراد اور اکیڈمی دونوں کے لیے نمائشی دورے متعارف کرائے ہیں، جس کا مقصد معیار کے بارے میں ان کی بیداری  میں اضافہ کرنا ہے۔ ان دوروں میں طلبا کو بی آئی ایس  دفاتر اور لیبارٹریوں کے اندر خاص طور پر ڈیزائن کردہ سیکھنے کی جگہوں پر لانا شامل ہے، جس سے مینوفیکچرنگ اور تجرباتی عمل کے بارے میں براہ راست سمجھنا پڑتا ہے۔ مزید برآں، صنعت کے اہلکار اپنی مصنوعات کے لیے بہترین طریقوں اور معیاری جانچ کے طریقوں کے بارے میں انمول بصیرت حاصل کرتے ہیں۔"

بیان کے مطابق، "لیبارٹری کے دورے طلباء کو بی آئی ایس اور بی آئی ایس سے تسلیم شدہ دونوں لیبا ریٹریوں میں جدید انفراسٹرکچر اور جانچ کی سہولیات کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، تعلیمی اداروں کے طلباء کو مختلف صنعتوں میں مینوفیکچرنگ کے عمل اور اندرون ملک مصنوعات کی جانچ کا منفرد موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

بیان میں  یہ بھی بتایا گیا کہ 'بی آئی ایس مستقل بنیادوں پر ان  نمائشی دوروں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔ " طلباء کے لیے مالی سا ل 22-2021  میں  135 اور 23-2022  میں، 709 نمائشی دوروں کا اہتمام کیا گیا تھا، اور جاری سا ل 24-2023 کے لیے، پہلے ہی 331 نمائشی دوروں کا اہتمام کیا جا چکا ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10482



(Release ID: 1965199) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Telugu