وزارت دفاع

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، اے وی ایس ایم   وی ایس ایم نےہندوستانی بحریہ کے چیف آف پرسنل کا چارج سنبھال لیا

Posted On: 06 OCT 2023 6:33PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VICEADMIRALKRISHNASWAMINATHAN(1)YSX6.jpeg

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے 06 اکتوبر 23 کو چیف آف پرسنل کا چارج سنبھالا۔ فلیگ آفیسر کو یکم جولائی 87 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا اور وہ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڈک واسلا جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، شریوینہم، برطانیہ؛ کالج آف نیول وارفیئر، کارنجا؛ اور امریکی نیول وار کالج، نیوپورٹ، رہوڈ آئی لینڈ، امریکہ کے سابق طالب علم ہیں۔

اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والے، ایڈمرل نے اپنے بحری کیریئر میں کئی اہم آپریشنل، عملے اور تربیتی عہدوں پر فائز رہے، جس میں میزائل ویسلز آئی این ایس ودیوت اور ویناش ، میزائل کارویٹ آئی این ایس کولش ؛ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس  میسور اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس  وکرمادتیہ کی کمانڈ بھی شامل ہے۔

فلیگ رینک پر ترقی کے بعد، انہوں نے ہیڈ کوارٹر جنوبی بحری کمان ، کوچی میں چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) کے طور پر خدمات انجام دیں اور ہندوستانی بحریہ میں تمام تربیت کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے انڈین نیوی سیفٹی ٹیم ،جو بحریہ کے تمام عمودی حصوں میں آپریشنل سیفٹی کی نگرانی کرتی ہے، کو  ترقی دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ اس کے بعد وہ فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے طور پر بحریہ کے ورک اپ آرگنائزیشن کی سربراہی کرنے لگے، جس کے بعد انہیں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کے طور پر تعینات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ تلوار بازو کی کمان سنبھالنے کے بعد، انہیں فلیگ آفیسر آف شور ڈیفنس ایڈوائزری گروپ اور حکومت ہند کا مشیر آف شور سیکورٹی اینڈ ڈیفنس، اور اس کے بعد مغربی بحری کمانڈ کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا۔ فلیگ آفیسر بعدازاں این ایچ کیو میں کنٹرولر پرسنل سروسز تھے، یہ عہدہ وہ ان کی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے تک برقرار رہا۔

ایڈمرل سوامی ناتھن کی تعلیمی قابلیت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے بی ایس سی کی ڈگری شامل ہے۔ کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کوچی سے ٹیلی کمیونیکیشن میں ایم ایس سی؛ کنگز کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے۔ ممبئی یونیورسٹی سے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل؛ اور ممبئی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10481

 



(Release ID: 1965168) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi , Hindi