سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈسلیکسیا(نقصِ کلام ) کا عالمی دن آٹھ(8 )اکتوبر2023 کو
Posted On:
06 OCT 2023 12:19PM by PIB Delhi
ڈسلیکسیا کا عالمی دن ہر سال 8 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ڈسلیکسیا (نقصِ کلام) ایک عام ذہنی عارضہ ہے جو کسی شخص کی صحیح طریقے سے پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ روانی سے پڑھنا اور لکھنا جیسی مہارتوں کا حاصل کرنا، ان لوگوں کے لیے ایک سخت مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے جن کو ڈسلیکسیا ہے۔ ڈسلیکسیا(نقصِ کلام) والے افراد اکثر غلطیوں کے ارتکاب کے بغیر جلدی پڑھنے اور لکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ڈسلیکسیا کے شکار افراد کو پڑھنے، لکھنے، ذخیرہ الفاظ اور ایسے کاموں کے معاملے میں جن میں ہاتھوں اور آنکھوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہوتی ہے،شدید جدوجہد کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ڈسلیکسیا کا عالمی دن ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے اور اس حوالے سے بھی کہ اس طرح کے عارضے سے نمٹنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ اس دن کا مقصد شمولیت کو فروغ دینا، تعلیم تک رسائی، اور ڈسلیکسیا کے شکار افراد کی سیکھنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موثر حکمت عملیوں کا نفاذ کرنا ہے۔
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔ عوام میں ڈسلیکسیا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ، محکمہ 8اکتوبر 2023 کو اس سے منسلک اداروں کے ذریعے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کر کے عالمی ڈسلیکسیا دن (یوم نقص کلام) منا رہا ہے۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10450
(Release ID: 1964946)
Visitor Counter : 156