وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ویر گاتھا پروجیکٹ 3.0 میں ملک بھر سے 1.36 کروڑ سے زیادہ اسکولی طلبا نے حصہ لیا

Posted On: 05 OCT 2023 6:27PM by PIB Delhi

تمام 36 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے 1.36 کروڑ سے زیادہ اسکولی طلبا نے ویر گاتھا پروجیکٹ کے تیسرے ایڈیشن میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ طلبا نے مسلح افواج کے افسران/ اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نظمیں، پینٹنگ، مضامین، ویڈیوز وغیرہ بھیجے۔

پروجیکٹ ویر گاتھا کو 2021 میں گیلنٹری ایوارڈ پورٹل (جی اے پی) کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد گیلنٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی بہادری کے کارناموں کی تفصیلات اور ان بہادر دلوں کی زندگی کی کہانیوں کو طلبا میں پھیلانا تھا تاکہ ان میں حب الوطنی کے جذبے اور شہری شعور کی قدروں کو ابھارا جا سکے۔ پروجیکٹ ویر گتھا نے اس عظیم مقصد کو مزید گہرا کیا جس نے اسکول کے طلبا کو بہادری کے ایوارڈ یافتگان پر مبنی تخلیقی پروجیکٹ/ سرگرمیاں انجام دینے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ویر گاتھا پروجیکٹ کے دو ایڈیشن (یعنی ایڈیشن-I اور ایڈیشن-II) بالترتیب 2021 اور 2022 میں منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ویر گاتھا پروجیکٹ 3.0 کے تحت، آج تک درج ذیل سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں:

اسکول کی سطح پر سرگرمیاں: اسکولوں نے مختلف پروجیکٹ/ سرگرمیاں (28.07.2023 سے 30.09.2023 تک) کی ہیں اور MyGov پورٹل پر ہر اسکول سے کل 04 بہترین اندراجات اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ، ہمارے ملک کے گیلنٹری ایوارڈ جیتنے والوں کے بارے میں اسکول کے طلبا میں بیداری لانے کے لیے، وزارت دفاع نے اپنی فیلڈ تنظیموں یا آرمی/نیوی/ایئر فورس کے ذریعے، پورے ملک کے اسکولوں کے لیے ورچوئل/ رو برو آگاہی پروگرام/ سیشنز کا انعقاد کیا ہے۔

ویر گاتھا پروجیکٹ (ایڈیشن-I) میں 8 لاکھ سے زیادہ طلبا نے حصہ لیا اور ویر گاتھا پروجیکٹ (ایڈیشن-II) میں 19 لاکھ سے زیادہ طلبا نے حصہ لیا۔

ویر گاتھا پروجیکٹ (ایڈیشن-I) اور (ایڈیشن-II) کے دوران، 25 جیتنے والوں (سپر 25) کو منتخب کیا گیا اور نئی دہلی میں وزارت تعلیم اور وزارت دفاع کی طرف سے ان کا استقبال کیا گیا۔ تاہم، ویر گاتھا پروجیکٹ (3.0) میں، قومی سطح پر 100 فاتحین (سپر 100) کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی تعظیم نئی دہلی میں وزارت تعلیم اور وزارت دفاع مشترکہ طور پر کرے گی۔ ہر فاتح کو 10,000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

اس سال، ویر گاتھا پروجیکٹ 3.0 میں، ضلع (04 فاتح) اور ریاست / یو ٹی (08 فاتح) میں جیتنے والے ہوں گے اور ایسے تمام جیت حاصل کرنے والوں کو متعلقہ ضلع اور ریاست / مرکز زیر انتظام علاقوں کی طرف سے انعام دیا جائے گا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10427


(Release ID: 1964817) Visitor Counter : 111


Read this release in: Telugu , English , Hindi