مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہمارے شہروں اور قصبوں کی یکسر تبدیلی کےلئے 2014 کے بعد سے 18لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے؛مکانات و شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا بیان


شہری بلدیاتی اداروں کو زیادہ مالی وسائل اور رسائی فراہم کرنے پر زور دیا جارہا ہے:ہردیپ سنگھ پوری

شہری بلدیاتی اداروں کی صلاحیت سازی پر قومی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا

شہری بلدیاتی اداروں کی صلاحیت سازی کے منصوبوں کے فروغ کے لئے ٹول کٹ کے ساتھ 6شہروں اور شہری و مکانات کے امور کی وزارت کا سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ

Posted On: 05 OCT 2023 5:10PM by PIB Delhi

مکانات و شہری امور اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے شہری مقامی اداروں کی صلاحیت سازی پر ایک قومی ورکشاپ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’روایتی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لحاظ سے سوچنا کافی نہیں ہے۔ یہ ماضی کی بات تھی، اس کے بجائے، آئیے ہم مستقبل پر نظر ڈالیں اور خدمات کے شعبے میں ہرشخص کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔ بہتر آپریشنل افادیت اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو مربوط کئے جانے پر توجہ اور اس میں اضافہ کیا جائے۔ان نتائج کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں انفرادی طور پر، تنظیمی طور پر اور ادارہ جاتی طور پر اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں کہا کہ یہ ہی اس ورکشاپ کا مقصد ہے۔‘‘

صلاحیت سازی ورکشاپ کے مقصد کو اجاگر کرتے ہوئے  وزیر نے کہا کہ اس ورکشاپ کے ذریعےہمارا مقصد ملک بھر کے تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بی)کے لیے صلاحیت سازی کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایک وقت تھا، جب ہندوستان کو ’ہچکچاہٹ کا شکار شہری‘ کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہری ترقی کو صرف روپے کی مد میں نظر انداز کیا گیا، جبکہ2004 سے 2014 کے درمیان شہری علاقوں میں1.78 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

2014 سے شہری ترقی کے لیے حکومت ہند کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئےجناب پوری نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کی شہری ترقی کی مثال میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔2014 کے بعد سے ہمارے شہروں اور قصبوں کی یکسر تبدیلی کے لئے 18لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مکانات و شہری امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں حکومت نےشہری بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ مالی وسائل اور رسائی فراہم کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ 13 ویں مالیاتی کمیشن نے11-2010 سے 15-2014 کے درمیان  شہری بلدیاتی اداروں کو23,111 کروڑ روپے کی امداد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت 22-2021 سے 26-2025 کے درمیان 1,55,628 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ، جو کہ 6گنا زیادہ ہے۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ اَمرت مشن کے ذریعے حکومت نے شہروں پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے بازاروں میں جائیں۔ 12 شہروں نے میونسپل بانڈز کے ذریعے 4,384 کروڑروپے سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے شہری بلدیاتی اداروں کی قرضہ داری میں اضافہ کیا ہے اور انہیں سرمایہ کاری کے پرکشش مقامات بنا دیا ہے۔

شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات پر جو زور دیا جا رہا ہے، اس پر بات کرتے ہوئے جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت نے شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات کرنے کے لیے براہ راست ریاستی حکومتوں کو فنڈز تقسیم کیے ہیں۔ بلڈنگ بائی لاز کو جدید بنانے جیسی اصلاحات؛ ٹرانزٹ پر مبنی ترقی؛ قابل منتقلی ترقیاتی حقوق کو اپنانا؛ فطرت پر مبنی حل کے ذریعے نیلے اور سبز بنیادی ڈھانچے کا انضمام؛ اندرونِ حالت کی بحالی کے ذریعے سستی رہائش؛ صلاحیت سازی اور بھرتی میں اضافہ؛جی آئی ایس  پر مبنی ماسٹر پلاننگ اور آن لائن بلڈنگ پرمشن سسٹم (او بی پی ایس)کو ترجیح دی گئی ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)اور صلاحیت سازی کمیشن(سی بی سی)نے آج مشترکہ طور پر قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا، تاکہ مشن کرم یوگی کے تحت ہندوستان بھر میں شہری مقامی اداروں (یو ایل بی)کے لیے صلاحیت سازی کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کو فروغ دیا جا سکے۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور یو ایل بی کی سطح پر صلاحیت سازی کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے حل تجویز کرنا تھا، اس طرح ان کی قومی سطح کی ترجیحات میں تعاون دینے کی صلاحیت کو تقویت ملتی ہے۔

ورکشاپ نے تین اہم اقدامات کے آغاز کی نشان دہی کی یعنی’ایم او ایچ یو اے‘کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ(اے سی بی پی)،6 پائلٹ یو ایل بی(احمد آباد، بھونیشور، میسور، راجکوٹ، ناگپور، اور پونے)کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبے اور یوایل بی کے لئے صلاحیت سازی کے منصوبے کی تیاری ایک جامع ٹول کٹ۔ مکانات  وشہری امور اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر جناب ترون کپور ، ایم او ایچ یو اے کے سیکریٹری جناب منوج جوشی  بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے یو ایل بی کی صلاحیت اور معیار کو اوپر اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس تقریب میں میونسپل کمشنرز/اربن لوکل باڈیز، ریاستی حکومت،علم اور صنعت کے شراکت داروں، تربیتی اداروں کے فیکلٹی اور ایم او ایچ یو اے اور سی بی سی کے عہدیداروں سمیت 250 سے زیادہ اہل کاروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں نتیجہ خیز تعامل اور بات چیت کا مشاہدہ کیا گیا جس میں یو ایل بی کے اندر مسلسل بہتری اور نئی مہارتیں متعارف کرانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ورکشاپ میں شرکت کرنے والے شرکاء کو 6 پائلٹ شہروں (احمد آباد، بھونیشور، میسورو، راجکوٹ، ناگپور اور پونے) کےلئے سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبے کی تیاری میں شناخت کیے گئے نقطہ نظر، مشاہدات اور سیکھنے کے طور پر لیا گیا، صلاحیت کی تعمیر کو بہتر بنانے کے لیے ان کی شناخت اور حل تجویز کیے گئے۔یو ایل بی کی سطح پر اقدامات،یو ایل بی اور تربیتی اداروں کے درمیان بہترین طریقوں اور وسائل کا اشتراک کریں اور ایک فریم ورک اور نقطہ نظر بنائیں جو مستقبل میں دیگریو ایل بی پر لاگو کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ چھ یو ایل بی نے اپنے آئی جی او ٹی کرم یوگی سفر کا آغاز کیا ہے، جس میں کل 3,852 عہدیداروں کا اندراج کیا گیا ہے، جنہوں نے مجموعی طور پر 4,561 سے زیادہ کورسز مکمل کیے ہیں۔

یہ ورکشاپ مشن کرم یوگی کے اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔وزیر اعظم کے نیا بھارت کے وژن اور اس بات کو یقینی بنانے کے کہ ملک بھر میں یو ایل بی قومی ترقی اور حکمرانی میں مؤثر طریقے سے تعاون دینے کے لئے لیس ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور صلاحیت سازی کمیشن ان مقاصد کے لیے پرعزم ہیں اور مزید تعاون کی کوششوں کے منتظر ہیں۔

مشن کرم یوگی کے بارے میں

حکومت ہند نے شہری خدمات کی صلاحیت سازی کے لیے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی)- مشن کرم یوگی شروع کیا ہے ،تاکہ شہری مرکوز حکمرانی کو فروغ دیا جا سکے اور قابلیت پر زور دیتے ہوئے ایک  رول پر مبنی سے سیکھنے کے نظام میں منتقل کرنے  کے لئے سہولت کاری کی ہے اور مقابلے پر مبنی صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کے بندوبست پر زور دیا گیا ہے۔

یہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایک بصیرت انگیز پہل ہے اور ہندوستانی بیوروکریسی کے اندر صلاحیت سازی کے فریم ورک میں انقلاب لانے اور اسے تقویت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مشن سرکاری ملازمین کو ضروری مہارتوں، علم اور ذہنیت سے آراستہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ ملک کی ترقی اور حکمرانی میں مؤثر طریقے سے تعاون دے سکیں۔ یہ ایک اصلاح شدہ سول سروس کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے، جو تیزی سے ترقی پذیر قوم کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

*************

 

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.10421


(Release ID: 1964748) Visitor Counter : 123
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu