خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے اہداف کو نافذ کرنے کے لیے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0 زوروں پر ہے
ملک بھر میں 40000 سے زیادہ صفائی کے مقامات کی نشاندہی کی گئی
Posted On:
05 OCT 2023 2:30PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ،وزارت اور اس کے خود مختار اداروں کے اندر سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 چلا رہی ہے۔ وزارت نے 15 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران ملک بھر میں 40,000 سے زیادہ صفائی کے مقامات کی نشاندہی کی ہے جیسے آنگن واڑی مراکز، ون اسٹاپ سینٹرز اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز۔وزارت 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اور 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہونے والے مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران شناخت شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ مہم کے دوران، دفاتر کے اندر جگہ کو صاف کرنے، کمروں کو خوبصورت بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
سوچھتا ہی سیوا پکھواڑا کے تحت، خواتین اور بچوں کی ترقی کے سکریٹری نے ملک کو صاف ستھرا اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے لیے وزارت کے تمام عہدیداروں سے سوچھتا کا حلف لیا۔
وزارت کے افسران نے سوچھتا دیوس منانے کے دوران شرم دان میں بھی سرگرمی سے حصہ لیا۔
سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی نے خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر مختلف عمارتوں میں واقع وزارت کے دفاتر اور ریکارڈ رومز کا بھی معائنہ کیا۔
روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک کلی طور پر وقف ٹیم کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اسے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
************
ش ح۔ اک ۔ ع ر
(U: 10407 )
(Release ID: 1964630)
Visitor Counter : 105