خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی آر پی ایف خواتین موٹرسائیکل مہم  -2023 ،مورخہ 05 اکتوبر کو ترواننت پورم پہنچے گی


مرکزی وزیر مملکت وی مرلی دھرن ،خواتین موٹرسائیکل سواروں کی عزت افزائی کریں گے

Posted On: 04 OCT 2023 8:34PM by PIB Delhi

سی آر پی ایف کے ذریعہ منعقدہ خواتین افسران کی موٹر سائیکل مہم-2023  کی ، 5 اکتوبر ( بروزجمعرات) 2023 کو  ترواننت پورم کے پالی پورم میں سی آر پی ایف کیمپ میں عزت افزائی کی جائے گی۔ امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن دوپہر  ڈھائی بجے خواتین افسران کی آمد پر ان کا خیرمقدم کریں گے۔  راشٹریہ ایکتا دیوس کے ایک حصے کے طور پر، 05 سے 31 اکتوبر تک، ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے لیے، سی آر پی ایف کی خواتین افسران کی 3 بائک مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 25 خواتین افسران کے تین گروپ ،سری نگر، شیلانگ اور کنیا کماری سے  ان مہمات  کا آغاز کریں گے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن 05 اکتوبر 2023 کو صبح  ساڑھے دس بجے کنیا کماری میں ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کریں گے۔ 25 بائک پر 50 خواتین افسران کی ٹیم اِسی دن ترواننت پورم پہنچے گی۔ اس کے بعد موٹر سائیکل ریلی مدورائی جائے گی جسے اولمپیئن محترمہ اومنا کماری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گی۔

************

ش ح۔  ا ع     ۔ م  ص

 (U: 10392 )



(Release ID: 1964500) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Telugu