کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے اور گتی شکتی وشو ودیالیہ نے ،پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


پی ایم گتی شکتی، پوری دنیا کے لیے منصوبہ بندی کا آلہ بنیں گے: تجارت اور صنعت کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل

مفاہمت نامہ،امرت کال کے وژن کی ترقی اور حصولیابی کےایک اچھے دور کی رہنمائی کرےگا: جناب  گوئل

Posted On: 04 OCT 2023 8:45PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، تجارت اور صنعت کی وزارت اور گتی شکتی  وشوودھیالیہ (جی ایس وی) نے آج ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اشتراک عمل  کا آغاز کیا ہے۔ اس مفاہمت نامہ  (ایم او یو) کے تحت، جی ایس وی، مختلف ریاستوں میں مختلف مراکز پر، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور نیشنل لاجسٹک پالیسی سے متعلق کورسز اور نصاب کو ڈیزائن، تیار کرنے اور فراہم کرنے کے لیے پورے ہندوستان میں نوڈل ایجنسی ہوگی۔

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی پوری دنیا کے لیے منصوبہ بندی کا آلہ بنیں گے۔ انہوں نے جی ایس وی کی اہمیت کو تسلیم کیا جو لاجسٹکس کے پیشہ ور افراد کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کی پیش کش کرتا ہے  نیزجو لاجسٹکس کے شعبے میں باضابطہ ہونے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ نیتی آیوگ سمیت  16 سے زیادہ مرکزی وزارتیں ، سی بی سی ایم او یو پر دستخط کے لیے یکجاہوئیں۔ یہ تعاون تین وژن کے عظیم اختتام کو نشان زد کرے گا، یعنی بہتر منصوبہ بندی اور نفاذ؛ ساختہ خصوصی ترقی اور صلاحیت سازی۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ پی ایم گتی شکتی کے نقطہ نظر میں تعلیمی بصیرت پیدا کرے گا جس کے نتیجے میں لاجسٹکس لاگت میں کمی، موثر لاجسٹکس اور مسابقتی کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال کے وژن کی ترقی اور حصولیابی کے ایک بامقصد سلسلے  کی جانب  رہنمائی کرے گا۔ یہ مفاہمت نامہ، بھارت لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کی کہانی میں ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔ اس سے لاجسٹک کے شعبے  کی جامع ترقی کو رفتار ملے گی اور بھارت کے وشو گرو بننے کے سفر کا آغاز ہوگا۔

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی وشنو اور گتی شکتی وشو ودیالیہ کے چانسلر  نے بھی  صنعت کی اہمیت اور جدت سے چلنے والی یونیورسٹی کی ریلوے، میٹرو اور تیز رفتار ریلوے پر کورسز پیش کرنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مخصوص صنعت/سیکٹر کے لیے مرکوز پروگراموں کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ مثال کے طور پر ریلوے  سے متعلق پانچ کورسز تیار کیے گئے ہیں، جن میں ٹریک ٹیکنالوجی، ریل وہیل کے تعامل، تھرموڈائنامکس، سگنلنگ سسٹم وغیرہ پر توجہ دی گئی ہے۔ جی ایس وی  میں پیش کیے جانے والے مرکوز کورسز طلباء کو مستقبل کی افرادی قوت کے لیے تیار کریں گے- 15000 طلباء کو جی ایس وی میں تربیت دی جائے گی۔ ہوا بازی کی صنعت میں یقینی ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے،جی ایس وی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہندوستانی ہنر مندی کی ترقی کی ضروریات عالمی معیارات سے ہم آہنگ ہوں۔

مفاہمت نامہ پر وائس چانسلر  گتی شکتی وشو ودیالیہ، پروفیسر منوج چودھری اور جوائنٹ سکریٹری  لاجسٹک ڈویژن ڈی پی آئی آئی ٹی   جناب ای سرینواس نے اگست میں متعلقہ وزراء جناب پیوش گوئل اور  جناب اشونی ویشنو کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔

 ڈی پی آئی آئی ٹی  کی خصوصی سکریٹری  محترمہ سمیتا داؤرا نے 2030 تک اپنی لاجسٹکس کارکردگی کی درجہ بندی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ای ایکس آئی ایم تجارت سے متعلق لاجسٹکس، حکومت کا اہم اقدام یعنی پی ایم گتی شکتی  نیشنل ماسٹر پلان، 13 اکتوبر 2021 کو ہندوستان کے  وزیر اعظم نے شروع کیا تھا۔ یہ آئندہ کے دور کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عالمی سطح پر مسابقتی لاجسٹکس حیاتیاتی نظام کو تیار کرنے کے لیے ہے۔

گتی شکتی وشو ودیالیہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دماغ کی تخلیق اور وژن ہے۔ خیال یہ تھا کہ موجودہ بنیادی ڈھانچہ اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے، اسے مناسب طریقے سے بڑھایا جائے، تاکہ اسے لاجسٹکس کے لیے پیشہ ورانہ کورسز بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ ہندوستان کی پہلی ریلوے یونیورسٹی ہے اور پوری دنیا میں روس اور چین کے بعد صرف تیسری ایسی یونیورسٹی ہے، جسے دسمبر 2018 میں قوم کے نام وقف کیا گیا تھا۔

پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان، ایک اہم ٹول ہے جو معاشی اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ پچھلے دو سالوں میں، ڈیجیٹل پلیٹ فارم (این ایم پی) اور انفرادی پورٹلز کی ترقی، ان پورٹلز پر ڈیٹا اور کوالٹی مینجمنٹ، وزارتوں اور ریاستوں کی آن بورڈنگ، اور استعمال کے علاوہ ،تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کے معاملے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔

آج تک، جی آئی ایس ڈیٹا پر مبنی نیشنل ماسٹر پلان پورٹل پر مرکزی وزارتوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1463 ڈیٹا لیئرز اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ لائن وزارتوں کے لیے 39 انفرادی پورٹل اور 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پورٹلز کو تیار اور مربوط کیا گیا ہے۔ مذکورہ 39 لائن کی وزارتوں میں سے 22 سماجی شعبے کی وزارتیں ہیں، جنہیں گزشتہ چند مہینوں میں پی ایم گتی شکتی  کے ساتھ  شامل کیا گیا ہے۔ اس نے ملک بھر میں علاقائی ترقیاتی رسائی کی روح میں جامع سماجی و اقتصادی ترقی کو قابل بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔

پی ایم گتی شکتی این ایم پی کی تکمیل کے لیے، 17 ستمبر 2022 کو وزیر اعظم کے ذریعے نیشنل لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک سیکٹر کی ترقی کے پہلو کو حل کیا گیا تھا، جس میں عمل میں اصلاحات، لاجسٹک خدمات میں بہتری، ڈیجیٹلائزیشن، انسانی وسائل کی ترقی اور ہنر مندی شامل ہیں ۔ این ایل پی ایک مربوط، ہموار، موثر، قابل اعتماد، سبز، پائیدار اور لاگت سے موثر لاجسٹکس نیٹ ورک کے ذریعے، ملک کی اقتصادی ترقی اور کاروباری مسابقت کو آگے بڑھانے کے لیے درست سمت میں ایک قدم ہے۔ اس سے رسد کی لاگت کم ہوگی اور لاجسٹکس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

جامع لاجسٹک ایکشن پلان (سی ایل اے پی) کے تحت ،قومی لاجسٹک پالیسی ایک انسانی وسائل کی  جامع ترقی اور صلاحیت سازی کی حکمت عملی تیار کرنے کی بات کرتی ہے جس کے تحت مختلف اداروں کے نصاب میں لاجسٹک پیشہ ور افراد کو باضابطہ بنانے کے لیے، اہلیت  کا فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، کورس میں لاجسٹکس اور سپلائی چین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اہم کارروائی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ،جیسے کہ خدمات میں بہتری؛ مقامی ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے نظام کی ترقی، عمل کا ڈیجیٹل انضمام؛ 100فیصدایگزم کنٹینرائزڈ کارگو کی ٹریکنگ اور ٹریسنگ؛ ریاستی مصروفیت؛ انسانی وسائل کی ترقی؛ لاجسٹکس لاگت میں کمی؛ بہتر ای ایکس آئی ایم لاجسٹکس وغیرہ۔

جی ایس وی مختلف ریاستوں اور اداروں میں پی ایم گتی شکتی کے "علمی مراکز" کو تصور کرنے اور قائم کرنے کے لیے، لاجسٹک ڈویژن کے ساتھ مل کر کام کرے گا جو پی ایم گتی شکتی کے بہترین  طور طریقوں، لاجسٹکس میں بہترین طریقوں، مزید تحقیق اور اختراع کے مراکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ لاجسٹکس "ہب اینڈ سپوک" ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اور مرکزی تربیتی اداروں اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، جی ایس وی لاجسٹکس ڈویژن اور وسائل کے افراد کا ایک ذخیرہ بنائے گا، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں، جن کے پاس وسیع عملی تجربہ ہے،  کے ساتھ مل کر کام کرے گا  ۔

گتی شکتی وشوودھیالیہ وڈوڈرہ (جی ایس وی) کو 2022 میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے ایک سنٹرل یونیورسٹی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، تاکہ ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کے تمام شعبوں کے لیے بہترین افرادی قوت اور ہنر پیدا کیا جا سکے۔ یہ مرکزی یونیورسٹی ،وزارت ریلوے، حکومت ہند کے زیر اہتمام ہے اور اسے ریلوے، شپنگ، بندرگاہوں، شاہراہوں، سڑکوں، آبی گزرگاہوں، اور ہوا بازی وغیرہ میں کام کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

طلب پر مبنی نصاب کے بعد اور ہندوستانی ریلوے کے تمام مرکزی تربیتی اداروں کے جدید  بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، جی ایس وی ٹیکنالوجی، معاشیات، نظم و نسق اور پالیسی میں پیشہ ور افراد کا ایک ریسورس پول بنائے گی ،جس میں کثیر الضابطہ تعلیم (بیچلرز/ماسٹرز/ڈاکٹورل)، ایگزیکٹو تربیت اور تحقیق شامل ہیں۔  جی ایس وی ہندوستانی ریلوے کے پروبیشنرز اور حاضر سروس افسران کے لیے بھی تربیت فراہم کرے گا۔ ایک صنعت سے چلنے والی اور اختراع کی قیادت والی یونیورسٹی ہونے کے ناطے، جی ایس وی کی پوری دنیا کے سرکردہ اداروں اور صنعتوں کے ساتھ تعاون پر بہت زیادہ توجہ  مرکوزہے۔

پچھلے 2 سالوں میں وزارتوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ،پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے استعمال کے نتائج، منصوبہ بندی کے بنیادی ڈھانچے میں این ایم پی کی مختلف  معیار اور پیمانے کو ظاہر کر رہے ہیں۔ مختلف  شراکت داروں کے درمیان پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے استعمال کے فوائد کے بارے میں سیکھنے کا اشتراک کرنا ضروری ہے، جس کے لیے جی ایس وی جیسا ادارہ ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

پی ایم گتی شکتی جو بین الاقوامی دلچسپی پیدا کر رہی ہے، اسے بھی جی ایس وی کے ساتھ تعاون کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے ،جو گتی شکتی اور لاجسٹک بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبہ بندی کے لیے ایک علمی مرکز کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

************

ش ح۔  ا ع    ۔ م  ص

 (U: 10385 )



(Release ID: 1964485) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Telugu