عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی کے اہداف کو حاصل کرنے کی خاطر خصوصی مہم 3.0 پورے زور و شور سے جاری


ڈی اے آر پی جی نے اپنے خود مختار ادارے این سی جی جی  کے ساتھ مل کر تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کے مقامات کی نشاندہی کی

الیکٹرانک کچرے اور دیگر فرسودہ سامان کو ہٹاکر جگہ کے موثر بندوبست پر توجہ مرکوز

Posted On: 04 OCT 2023 8:02PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) حکومت ہند کی وزارتوں /محکموں، اور ان کے فیلڈ دفاتر میں صفائی ستھرائی میں بہتری لانے اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے کی جگہوں  میں  اضافہ کرنے کے مقصد سے سووچھتا سے متعلق خصوصی مہم 3.0 کے ساتھ تال میل کررہا ہے۔

ڈی اے آر پی جی اپنے محکمے کے اندر ہی خصوصی مہم چلارہا ہے۔ ڈی اے آر پی جی  کا ایک خودمختار ادارہ نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) بھی نئی دہلی اور مسوری میں اپنے تمام دفاتر میں اس مہم کو انجام دے رہا ہے ۔ اس مہم کی تیاریاں 15 ستمبر 2023 سے شروع ہوئی تھیں جب صفائی ستھرائی کے لئے مختلف زمروں کے تحت  مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے اہداف مقرر کئے گئے تھے۔ اس مہم کے دوران ریکارڈز کے بندوبست اور کام کرنے کی جگہوں میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مہم کے دوران محکمے نے 1863فائلوں کی نظر ثانی کے لئے نشاندہی کی ہے جبکہ 447 فائلوں کو تلف کرنے کے لئے نشاندہی کی گئی ہے ۔3253الیکٹرانک فائلوں پر نظر ثانی کی گئی ہے جبکہ 1317ای فائلوں کو بند کرنے  کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ کے ذریعہ مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی خاظر مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔ ڈی اے آر پی سی کے سکریٹری نے دفاتر کے احاطوں میں صفائی کے لئے نشان زد کئے گئے تمام مقامات کا معائنہ کیا اور مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے افسران کی بہترین کوششوں کی ہمت افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A9BA.jpg

یہ مہم 2 اکتوبر 2023 کو سووچھتا ہی سیوا حلف کے تحت شروع کی گئی ہے اور یہ حلف ایم او ایس (پی پی)ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دلایا تھا۔ مہم 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔

*****

ش ج۔و  ۔ ج

UN0-10388


(Release ID: 1964481) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu