نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

باعث تحریک، باعث ترغیب اور تبدیلی کے مرکز بنیں: نائب صدر جمہوریہ کی آئی اے ایس افسران کو تلقین


نائب صدر جمہوریہ نے سول سروینٹ حضرات   کو شائستگی، نیک نیتی اور فراخ دلی کے ساتھ اپنے طرز عمل کی مثال پیش کرنے کے لیے کہا

نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ آج ایک ایسا طریقہ کار موجود ہے جس میں قانون کی حکمرانی، احتساب اور شفافیت رہنما اصول ہیں

نائب صدر جمہوریہ نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2021 بیچ کے افسران سے خطاب کیا

Posted On: 04 OCT 2023 8:14PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج نوجوان سول سروینٹ حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار کی انجام دہی میں شائستگی، نیک نیتی اور کشادہ دلی کے ذریعہ اپنے طرز عمل کی مثال پیش کریں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ معاشرے پر ان کے نہ مٹنے والے اثرات ہوں گے، نائب صدر نے کہا کہ وہ ’’باعث تحریک، باعث ترغیب اور تبدیلی کا مرکز‘‘ بنیں کیونکہ شہری انہیں رول ماڈل کے طور پر دیکھیں گے۔

آج اُپ راشٹرپتی نواس میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2021 بیچ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک ایسے موڑ پر پبلک سروس میں داخل ہو رہے ہیں جب ملک تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ قومی ترقی کے لیے اہم انسانی وسائل کے طور پر سرکاری ملازمین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ امرت کال میں ان کا تعاون اہم ثابت ہوگا۔

ملک میں رائج سرکاری پہل قدمیوں کے نفاذ کے ایکو نظام کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس موجودہ منظرنامے میں ہر نوجوان اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کئی مرتبہ کی کوششوں کے بعد ناری شکتی وندن ادھی نیئم کی منظوری، اور چاند کے قطب جنوبی میں چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ جیسی ملک کی حالیہ کامیابوں کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی۔

افسران کو ’’بھارت @ 2047 کے پیدل سپاہی‘‘  قرار دیتے ہوئے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طرز حکمرانی اور فیصلہ سازی میں حصہ لے کر، وہ وسیع تر عالمی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مادر وطن کی خدمت کریں گے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایک وقت تھا جب بدعنوانی عام تھی، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’اقتدار کے گلیاروں کو اقتدار کے دلالوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج افسران کے پاس ایک ایسا طریقہ کار موجود ہے جس میں قانون کی حکمرانی، جوابدہی اور شفافیت رہنما اصول ہیں،جو انہیں وسیع تر عوامی بھلائی کے لیے مؤثر طریقے سے خدمات بہم رسانی کے قابل بنائیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، عملہ اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) کی سکریٹری محترمہ ایس رادھا چوہان، ایڈیشنل سکریٹری جناب راہل سنگھ اور دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10384



(Release ID: 1964451) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Punjabi