سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دِویا کلا میلہ چھ سے پندرہ  اکتوبر 2023 ء کو منعقد کیا جائے گا

Posted On: 04 OCT 2023 5:51PM by PIB Delhi

معذور افراد (دِویانگ جن)  کو بااختیار بنانے کا محکمہ اپنی منفرد کوشش کو جاری رکھتے ہوئے ، ملک بھر کے دِویانگ کاروباریوں/ کاریگروں کی مصنوعات اور دست کاری کی نمائش کے لیے ’دِویا کلا میلہ ‘  کا اہتمام کر تا ہے ،  دِویا کلا میلہ کا انعقاد حیدر آباد کے سکندر آباد میں 6-15 اکتوبر  ، 2023 ء کو کیا جائے گا۔ یہ  میلہ سیاحوں کے لیے ایک دلکش تجربہ پیش کرے گا کیونکہ  اس میں جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں  کی مصنوعات، دستکاری، ہینڈ لوم، کڑھائی کے کام اور پیکڈ فوڈ وغیرہ کو  ایک ساتھ دیکھا جا سکے گا۔

یہ معذور افراد  / دِویانگ جن  کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی سمت  میں معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے  کی ایک منفرد پہل ہے۔ دِویا کلا میلہ دیویانگجن  کی مصنوعات اور مہارتوں کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے۔ دِویا کلا میلہ، وارانسی 2022 ء سے شروع ہونے والا سیریز کا ساتواں میلہ ہے (i) دلّی، دسمبر 2022ء، (ii) ممبئی، فروری، 2023ء ، (iii) بھوپال، مارچ، 2023ء ، (iv) گوہاٹی، مئی ، 2023ء ] (V) اندور جون ، 2023 ء (Vi) جے پور   29 جون-5 جولائی  ، 2023 ء (vii) وارانسی، 15-24 ستمبر، 2023 ء (viii) سکندرآباد، حیدرآباد 6-15 اکتوبر، 2023 ء  ۔

 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 100 دِویانگ کاریگر/ فنکار اور صنعت کار اپنی مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے۔ مندرجہ ذیل وسیع زمرے  سے متلق مصنوعات   پیش کی جائیں گی: گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، ڈبہ بند خوراک اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحفے، ذاتی لوازمات - زیورات، کلچ بیگ وغیرہ ۔ یہ سب کے لیے  ’ ووکل فار لوکل ‘ کا ایک موقع ہوگا اور دِویانگ کاریگروں  کے اضافی عزم کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات کو دیکھا/خریدا جا سکتا ہے۔

10 دن کا 'دِویا کلا میلہ'  حیدرآباد  کے سکندر آباد میں ثقافتی سرگرمیوں کی ایک سیریز کا مشاہدہ کرنے سمیت دِویانگ جن فن کاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی پرفارمنس  کے لیے صبح 10.00 بجے سے رات 10.00 بجے تک کھلا رہے گا۔   میلے میں  سیاح ملک کے مختلف علاقوں سے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

میلے کا افتتاح 6 اکتوبر کو شام 5 بجے  حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار جی   کریں گے  ۔ اس موقع پر متعدد معززین بھی موجود ہوں گے ۔

محکمہ کے پاس تصور کو فروغ دینے کے لیے شاندار منصوبے ہیں، جس کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں ’دِویا کلا میلہ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 2023-2024 ء کے دوران یہ  میلہ  12 شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

 

-----------------------

(ش ح۔  اک   ۔ ع ا)

U NO: 10368



(Release ID: 1964283) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Telugu