عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اچھی حکمرانی کے موضوع پر 2 روزہ جے پور علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا، انھوں نے’’ وِکست ‘‘ بھارت کی رہنمائی کرنے کے لئے امرت کال کے سفر کی ستائش کی
وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت ’’وِکست ‘‘بھارت کے طور پر ابھرنے کی دہلیز پر ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پچھلے نو سال میں بنیادی کام کو مؤثر طریقے سے پورا کیا گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے اچھی حکمرانی کے طریقہ کارکے سلسلے میں کئی ا قدامات کئے ہیں اور ان میں سے کچھ اقدامات کا دوسرے ممالک بھی حوالہ دے رہے ہیں
’’جب ہم آتم نربھار بھارت کی تعمیر کی طرف اس سفر کا آغاز کرتے ہیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قطار کے آخر میں کھڑے آخری شخص کو بھی یہ محسوس نہ ہو کہ وہ ملک کی خوشحالی کی طرف پیشرفت سے محروم ہے ‘‘
Posted On:
04 OCT 2023 5:10PM by PIB Delhi
آج جے پور میں اچھی حکمرانی کے موضوع پر 2 روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئےسائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج )نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’وکست بھارت‘ کی رہنمائی کرنے کے لئے بھارت کے امرت کال کے سفر کی ستائش کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ’’وِکست ‘‘ بھارت کے طور پر ابھرنے کی دہلیز پر ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پچھلے نو سال کے دوران مؤثر طریقے سے کام کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مودی حکومت نے شہریوں کو اچھی حکمرانی اور خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے نئے دور کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں اور ان میں سے بہت سے طریقوں کو وسیع پیمانے پر شیئر کیا جانا چاہیے تاکہ دوسرے بھی ان کی تقلید کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ بہترین طریقہ کارمثلا امنگوں والے اضلاع ، گتی شکتی اور کووڈ ویکسین رول ماڈل میں بدل گئی ہیں اور دوسرے ممالک بھی ان کا حوالہ دے رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ ’’زیادہ سے زیادہ حکمرانی - کم از کم حکومت‘‘ کی پالیسی کو شہریوں کی ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے ذریعے حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔ ایک پراعتماد ہندوستان سائنس اور ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے ، شہریوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے میں پیش رفت سے ظاہر ہے۔‘‘
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ جیسا کہ ہم آتم نربھر بھارت (ایک خود کفیل ہندوستان) کی تعمیر کی طرف اس سفر کا آغاز کرتے ہیں، ہمیں اپنے شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ قطارکے آخرمیں کھڑے آخری شخص کو بھی یہ محسوس نہ ہو کہ وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی سے محروم ہے ۔
جیسا کہ وزیر اعظم مودی اکثر اپنے شہریوں کو بااختیار بنانے کی تلقین کرتے ہیں اس کا مطلب یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے ملک کے ہر فرد کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات تک رسائی حاصل ہو۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایک ایسا ماحول بنانا ہوگاجہاں ہر شہری کو اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع مل سکے ۔ ‘‘
اس سال اپریل میں سول سروسز ڈے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ’’وِکست بھارت کے لیے یہ اہم ہے کہ ہندوستان کا حکومتی نظام ہر ہندوستانی کی امنگوں کی حمایت کرتا ہے اور ہر کرم یوگی (سرکاری ملازم) ہر شہری کو ان کے خوابوں کی تعبیرکرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ‘‘
انھوں نے کہا کہ ’’سرکاری نظم ونسق میں مہارت کے لئے وزیراعظم کے ایوارڈز کی اسکیم کی تنظیم نو وزیراعظم نریندر مودی کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے ۔ وزیراعظم نے آفاقی شرکت کو یقینی بنا کر، ترجیحی شعبے کی اسکیموں کی تعریف کرتے ہوئے اور پورے عمل کو ڈیجیٹل عمل کے طور پر ہموار کرتے ہوئے اسکیم کونئی شکل عطاکی ہے‘‘۔
21 اپریل 2023 کو 16 ویں سول سروسز کے دن کے موقع پر پی ایم ایوارڈز کے وصول کنندگان کے سیشنز کے انعقاد کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ستائش کرتے ہوئےعملہ اورتربیت کے وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے طریقہ کارکی تشہیرکے لئے بہترین طور طریقوں کی نقل اور اس کی تشہیر بہت ضروری ہے۔
انھوں نے کہاکہ ’’ اچھی حکمرانی علاقائی کانفرنسیں علم اور طریقوں کو منتقل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں جو باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔ ہمیں شہریوں پرمرکو ز افسران کے گروپ بنانے اور ہر ضلع میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کو ترقی میں تیزی سے قدم اٹھانے میں مدد مل سکے ۔‘‘
ڈی اے آرپی جی نے گزشتہ 9 سال کے دوران 24 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا ہے، جن میں سے 5 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد صرف 2022 میں کیا گیا۔ کانفرنسوں نے ہندوستان کے طول وعرض لیہہ سے سری نگر ، بھوپال سے بینگلورو ، ترواننت پورم سے ممبئی ، شیلانگ، کوہیما اور ایٹا نگر تک کااحاطہ کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ڈی اے آرپی جی نے 300 بہترین طریقوں کا ایک مجموعہ شروع کیا ہے جسے تمام سرکاری وزارتوں اور محکموں کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس میں ’پوری حکومت‘ اور ’پوری سائنس‘ کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شکایات کا ازالہ جمہوریت میں سب سے اہم پہلو ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب ہم نے سی پی جی آراے ایم ایس متعارف کرایا تھا، 2014 میں ہمارے پاس ملک بھر میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ شکایات درج کی جاتی تھیں، آج ہمارے پاس تقریباً لاکھ 20 شکایتیں ہیں۔ اس میں 10 گنا کا ضافہ ہواہے ۔ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے شکایات کو نمٹانے کا اوسط وقت 2021 میں 32 دن سے گھٹ کر 2022 میں 27 دن اور جنوری 2023 میں 19 دن ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ’’یہ شکایات کے ازالے میں لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم مودی نے سوچھتا مہم کو جن آندولن (عوامی تحریک) میں تبدیل کر دیا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام شہریوں سے رضاکارانہ طور پر شرم دان میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ پچھلی دو خصوصی مہم کی کامیابی کے بعد، حکومت ہند 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کر رہی ہے جس میں سوچھتا اور سرکاری دفاتر میں شکایات کے التوا کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ’’1 لاکھ سے زیادہ مرکزی حکومت کے دفاتر نے خصوصی مہم 2.0 میں حصہ لیا۔ گذشتہ سال کی مہم کے دوران 89.95 لاکھ مربع فٹ جگہ کو اسکریپ اور بقایا ریکارڈ سے صاف کیا گیا اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 371 کروڑ روپےحاصل کئے گئے، تقریباً 4.55 لاکھ عوامی شکایات کو دور کیا گیا اورتقریباً 37.35 لاکھ فائلوں کو ختم کیا گیا‘‘۔
انھوں نے مزید کہاکہ ’’سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کے لئے 2.16 لاکھ سے زیادہ سائٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 29.90 لاکھ فزیکل فائلوں اور 2.27 لاکھ ای فائلوں کا جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ وزارتوں/محکموں نے مہم کے دوران ازالے کے لیے تقریباً 4.36 لاکھ عوامی شکایات کی بھی نشاندہی کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت کے مطابق حکومت نے 19سے 25 دسمبر کو سوشاسن سپتاہ (اچھی حکمرانی کے ہفتہ) کے طور پر منایا۔ پہلا سوشاسن سپتاہ 2021 میں اور دوسرا 2022 میں منایا گیا۔ پورے ہندوستان میں ایک ہفتہ بھر ملک گیر مہم بعنوان ’پرشاسن گاوں کی اور‘ چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ریاستیں گاؤں کی سطح پر اچھی حکمرانی کو حقیقت بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کر سکتی ہیں۔ یہ بہتر تال میل اور ہم آہنگی سے ممکن ہے۔
**********
(ش ح۔ م ع۔ع آ)
U-1036
(Release ID: 1964269)
Visitor Counter : 105