وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوج کی تینوں شاخوں کے کمانڈروں کی  2023 کی کانفرنس (ویسٹرن گروپنگ)

Posted On: 04 OCT 2023 5:27PM by PIB Delhi

مغربی فضائی کمان کے زیراہتمام 03 اور 04 اکتوبر 2023 کو سُبرتو پارک، نئی دلی میں فوج کی تینوں شاخوں کے کمانڈروں کی 2023 کی کانفرنس (ٹی ایس سی سی - 2023) (ویسٹرن گروپنگ) منعقد کی گئی ۔ دو روزہ کانفرنس کی میزبانی ایئر مارشل پی ایم سنہا، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مغربی فضائی کمان نے کی۔ اس تقریب کی صدارت چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کی۔

جنرل آفیسرز کمانڈنگ ان چیف آف ناردرن کمانڈ، ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ، سدرن کمانڈ اور ویسٹرن کمانڈ؛ فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ، ایئر آفیسرز کمانڈنگ ان چیف آف ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ اور سدرن ایئر کمانڈ؛ کانفرنس میں چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف سے لے کر چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی، ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اور ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشنز) نے شرکت کی۔

کمانڈروں نے موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور کارروائی سے متعلق  تیاریوں اور دلچسپی کے علاقے میں کارروائی کی صورت میں تال میل میں اضافے کے  ذرائع پر غور کیا۔ ہماری سرحدوں کی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کو کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت اور تبادلۂ خیال دوستانہ  ماحول میں ہوئی۔

*************

 

 

( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح  (

U. No 10366


(Release ID: 1964225) Visitor Counter : 102