وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی ہسپتال(آر اینڈ آر) نے 18 ماہ میں دونوں کانوں میں بیک وقت سمعی آلات  کےاستعمال کی 50 کارروائیاں انجام دے کر تاریخ رقم کی

Posted On: 04 OCT 2023 1:00PM by PIB Delhi

دہلی کینٹ میں آرمی ہسپتال(آر اینڈ آر) میں کان، ناک اور گلا(ای این ٹی) کے شعبہ کے تحت  پچھلے 18 مہینوں میں دونوں کانوں میں بیک وقت سمعی آلات کے استعمال کی  50  کارروائیاں انجام دی گئی ہیں،  جس کے بعد  یہ  ہسپتال   ملک بھر میں ایسی متعدد کامیاب پیوند کاریوں  کو  انجام دینے  والا واحد سرکاری ہسپتال بن گیا ہے۔

کوکلیئر امپلانٹ ایک جدید ترین طبی آلہ ہے جو سماعت سے معذور مریضوں کو اس کے ذریعے سن کر مرکزی دھارے میں آنے کے قابل بناتا ہے۔ آلات کی لاگت ہمیشہ سے ایک  باعث تشویش بات رہی ہے، جس  کی بنا پر  اس  تک  رسائی محدود ہو گئی ہے۔ حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے زیادہ تر پروگرام میں بچوں کو صرف ایک کوکلیئر امپلانٹ ملتا ہے۔ دونوں کانوں میں سننے کا فائدہ اس میں شامل لاگت سے کہیں زیادہ ہے، اور مسلح افواج کی طبی خدمات کے اداروں جلد ہی  اس  بات کا احساس  بھی ہوگیا تھا۔

مارچ 2022 میں، مسلح افواج میں سماعت سے محروم مریضوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ کی پالیسی پر نظر ثانی کی گئی اور بیک وقت دو طرفہ (دونوں کانوں میں) امپلانٹس کو شامل کیا گیا۔ یہ ملک کی پہلی پالیسی تھی جس میں طبی معیارات کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا گیا تھا۔

ڈی جی آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور ڈی جی ایم ایس (آرمی) لیفٹیننٹ جنرل ارندم چٹرجی نے آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) کو مبارکباد دی ہے اور انسٹی ٹیوٹ کے مزید ناموری کے لئے  اپنی  خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آرمی ہسپتال(آر اینڈ آر) مسلح افواج کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور اس وقت اس کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیلاکانتن کر رہے ہیں جو ای این ٹی   اورسر اور گردن کی رسولیوں کی سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC19P4X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2794Q.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3MKMK.jpg

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10344




(Release ID: 1964051) Visitor Counter : 86


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Hindi