بھاری صنعتوں کی وزارت

 بھاری صنعتوں کی وزارت کے اہداف کے حصول کے لئے خصوصی مہم 3.0 مکمل زوروں  پر ہے


وزارت نے سی پی ایس ایز  اور اے بیز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 250 سے زیادہ صفائی کے مقامات کی پہچان کی ہے

کوڑا کرکٹ اور دیگر غیر ضروری اشیاء کے نمٹارے کے بعد  5 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی ہونے کی امید ہے

Posted On: 03 OCT 2023 7:05PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت،وزارت کے اندر اور   ملک کے مختلف حصوں میں واقع اپنے مرکزی عوامی شعبے  کی صنعتوں   اور خود مختار اداروں کے اندر صاف صفائی کے لئے خصوصی مہم 3.0 چلارہی ہے۔مہم کی مدت کے دوران صفائی ستھرائی کے لئے مقررہ اہداف کی پہچان کی خاطر  15ستمبر 2023سے تیاری کے مرحلے کے ساتھ اس کی شروعات ہوئی ۔2 اکتوبر  2023 سے اہم مہم کی شروعات ہوئی اور یہ مہم 31 اکتوبر 2023 کو ختم  ہوگی۔ مہم کے دوران  دفاتر میں جگہوں کے بندوبست  اور کام کی جگہوں  پر تجربات کو بڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111111111114ACQ.jpg

خصوصی مہم کی تیاری کے مرحلے کی شروعات سے وزارت نے اپنے سی پی ایس پیز اور اے بیز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں  250 سے زائد صفائی کے مقامات کی پہچان کی ہے۔خصوصی مہم  3.0 کی تیاری کے مرحلے کے دوران بھاری صنعتوں کے سکریٹری نے دفتر کے احاطوں میں  پہچان  کئے گئے  صفائی کے تمام مقامات  کا معائنہ کیا ہے اور تمام سینئر افسران کو مہم کی مدت کے دوران اہداف کے حصول کے لئے اپنی ان تھک کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت بھاری صنعتو ں کے سکریٹری نے ہندوستان کو صاف شفاف اورکوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے لئے مذکورہ وزارت کے تمام  افسران کو سووچھتا کا حلف دلایا ۔ایک ڈیڈی کیٹیڈ  ٹیم کی طرف سے یومیہ پیش رفت کی نگرانی کی جارہی ہے اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی جانب سے  ایس  سی  پی ڈی ایم پورٹل پر  اس کی تفصیلات اپ لوڈ کی جارہی ہیں۔مرکزی عوامی شعبے کی تمام صنعتیں اور خود مختار ادارے جوش وخروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کے تہوارکے طورپر اس کا جشن  منارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/222222WOCF.jpg

اہداف  کو پہچاننے میں  اب تک بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ کوڑا کرکٹ اوردیگر غیر ضروری اشیا ء کے نمٹارے کے بعد 5.6 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی ہونے کی امید ہے۔جائزے کے لئے  65944فزیکل فائلوں کی پہچان کی گئی ہے اور اس مہم کے دوران  33789 فزیکل فائلوں کی چھٹنی کی جائے گی۔5.17 الیکٹرانک فائلوں کو بھی بند کرنے کے لئے بھی پہچان کی گئی ہے ۔مہم  کے بارے میں بیداری  کو فروغ دینے کے لئے وزارت اوراس سے جڑی تنظیموں کے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل  کے ذریعہ  ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا)پر 170سے زیادہ ٹویٹ پوسٹ  کئے گئے ہیں۔اس مدت کے لئے وزارت کی جانب سے طے اہداف   کے حصول  کے مقصدسے   یہ مہم مکمل زوروں  پر ہے۔

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10332      



(Release ID: 1963954) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu