سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پروفیسرکرندیکرنے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری کے طورپرعہدہ سنبھالا
Posted On:
03 OCT 2023 5:12PM by PIB Delhi
پروفیسر ابھے کرندیکر، آئی آئی ٹی کانپور کے سابق ڈائریکٹر نے ڈاکٹر راجیش گوکھلے سے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے نئے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
پروفیسر کرندیکر ایک الیکٹریکل انجینئر ہیں، جو ملک کے مواصلات کے شعبے میں اپنی خدمات کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے سستی دیہی براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو فعال کرنے کے لیے ’’فروگل 5جی نیٹ ورک‘‘کا تصور تیار کیا اور ٹیلی کام پالیسی اور ضوابط میں تعاون کیا جو قومی سطح کی ٹیلی کام پالیسیوں میں شامل تھے۔
اس کے علاوہ، ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے جس نے مواصلات پر متعدد عالمی معیار سازی کے اقدامات میں تعاون کیا، انھوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کے ساتھ ٹیلی کام کے لیے ہندوستان کی معیاری تنظیم، ٹیلی کام اسٹینڈرڈز ڈیولپمنٹ سوسائٹی آف انڈیا (ٹی ایس ڈی ایس آئی ) کے قیام کی قومی کوشش کی قیادت کی۔
آئی آئی ٹی کانپور کے سابق طالب علم، پروفیسر کرندیکر نے اپنے کیریئر کا آغاز آئی آئی ٹی بمبئی میں کیا جہاں وہ بعد میں ڈین (فیکلٹی افیئرز) بن گئے، اس کے بعد الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، آئی آئی ٹی بمبئی ریسرچ پارک کے پہلے پروفیسر انچارج اورآئی آئی ٹی ممبئی کے کمپیوٹر مرکز کے سربراہ بنے ۔ اس کے بعد آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائریکٹر کے طور پر ان کی تقرری ہوئی، جو ان کا اپنا مادر علمی ہے۔
انھوں نے اپنے گروپ کے ساتھ مل کر 5جی نیٹ ورکس کے حصے کے طور پر ایک متحد کنٹرول اور انتظامی فریم ورک کے تحت متعدد ریڈیو ایکسیس ٹیکنالوجیز (آراے ٹی ایس کو اکٹھا کرنے کے لیے ایس ڈی این پر مبنی فن تعمیر کو اختراع کیا۔ انہوں نے ایس ڈی این ، آراے این ورچوئلائزیشن اور فروگل 5جی میں کچھ نئے فریم ورک کی تجویز پیش کی۔ پروفیسر کرندیکر نے اپنی اور اپنے گروپ کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے لیے کئی پیٹنٹ فائل کرنے کی بھی قیادت کی۔
**********
(ش ح۔ اک ۔ع آ)
U-10313
(Release ID: 1963774)
Visitor Counter : 107