ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی  ریلوے نے 2023 کی پہلی دو سہ ماہیوں میں 758.20 میٹرک ٹن  مال  برداری حاصل کی


پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری میں 21.52 میٹرک ٹن  کا اضافہ ہوا

ریلوے نے اپریل سے ستمبر 2023 کے دوران مال برداری سے 81697 کروڑ روپے کمائے

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری کی آمدنی میں 2706 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا

ریلوےنے ستمبر 2023 میں 123.53 میٹرک ٹن  مال برداری حاصل کی- پچھلے سال کی اسی مدت کے لیے مال برداری کے مقابلے میں 6.67 فیصد کی بہتری

Posted On: 03 OCT 2023 3:36PM by PIB Delhi

اپریل سے ستمبر 2023 تک مجموعی بنیادوں پر، گزشتہ سال 736.68 میٹرک ٹن  کی مال برداری  کے مقابلے میں 758.20 میٹرک ٹن  کی مال برداری  حاصل کی گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کی مال برداری  کے مقابلے میں تقریباً 21.52 میٹرک ٹن  کی بہتری ہے۔ ریلوے نے گزشتہ سال کے دوران 78991 کروڑ روپے کے مقابلے میں 81697 کروڑ روپے کمائے ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 2706 کروڑ روپے کی بہتری ہے۔

ستمبر 2023 کے مہینے کے دوران، ستمبر 2022 میں 115.80 میٹرک ٹن  کی مال برداری  کے مقابلے میں 123.53 میٹرک ٹن  کی ابتدائی مال برداری  حاصل کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 6.67 فیصد کی بہتری ہے۔ ستمبر 2022 میں 12332.70 کروڑ روپے کی مال برداری کی آمدنی کے مقابلے میں ستمبر 2023 میں 12956.95 کروڑ روپے کی مال برداری کی آمدنی حاصل کی گئی ، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 5.06 فیصد کی بہتری دکھائی گئی۔

بھارتی ریلوے  نےستمبر 2023 کے دوران  کوئلے میں 59.70 میٹرک ٹن  ، لوہے میں 14.29 میٹرک ٹن  ، پگ آئرن اور تیار شدہ سٹیل میں 5.78 میٹرک ٹن  ، سیمنٹ میں 6.25 میٹرک ٹن  (مثلاً کلینکر)، 4.89 میٹرک ٹن  کلینکر، 4.54 میٹرک ٹن  اناج،4.23 میٹرک ٹن   کھاد، 4.0 میٹرک ٹن   معدنیاتی تیل،کنٹینرز میں 7.28 میٹرک ٹن  اور دیگر سامان میں 10.10 میٹرک ٹن   کی مال برداری حاصل کی ہے۔

‘ہنگری فار کارگو ’ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے ، بھارتی ریلوے  نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ گاہکوں  پر مبنی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کے یونٹس کے کام نے جو چست پالیسی سازی کے ذریعے حمایت حاصل کی ہے اس نے ریلوے کو اس اہم کامیابی میں مدد فراہم کی۔

*************

 

  ش ح۔ا م ۔

U-10308      


(Release ID: 1963689) Visitor Counter : 107