وزارتِ تعلیم

جناب سنجے کمار نے طلباء، عہدیداروں اور 400 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ شرمدان سرگرمی کی قیادت کی

Posted On: 01 OCT 2023 10:53PM by PIB Delhi

ڈی /او اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، دہلی کینٹ کی طرف سے قریبی کالونی سنجے وہار میں منعقدہ ایک پروگرام میں سوچھتا شرمدان کی قیادت کی، جس میں سینئر افسران سمیت  400 سے زائد شرکاء اور بچوں کے ساتھ اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

2023-10-01 22:28:57.9230002023-10-01 22:28:58.053000

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی کی طرف سے دی گئے نعرہ کے جواب میں ، سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کے ایک حصے کے طور پر، یکم اکتوبر 2023 کو اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ڈی/ او کی طرف سے انتہائی جوش اور جذبے کے ساتھ سوچھتا شرمدان کا انعقاد کیا گیا۔

کئی علاقوں میں، بچوں، شہریوں اور اہلکاروں کے علاوہ، سماجی کارکنوں اور این جی اوز نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں ہاتھ ملایا اور 2 اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں  خراج عقیدت پیش  کی۔ محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اور کے وی ایس، این وی ایس، سی بی ایس ای، اینسی ای آرٹی، این آئی اوایس، این سی ٹی ای، این آئی ای پی اے اور نیشنل بال بھون سمیت اس کے خودمختار اداروں کے زیراہتمام مجموعی طور پر 22481 تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

************

 

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10294)



(Release ID: 1963590) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi