قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا نے قبائلی امورکی وزارت کے ذریعہ پورے ملک میں سووچھتا ہی سیوا ابھیان کے تحت منعقد صفائی مہم کی قیادت کی
ای ایم آر ایس ، ٹرائیفیڈ ، این ای ایس ٹی ایس ، این ایس ٹی ایف پی سی ، ٹی آر آئی اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ مالی امداد یافتہ غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعہ منعقد 500سے زیادہ پروگراموں ، طلباء ،افسران اور آدیواسی برادری کے ممبران نے سرگرمی کے ساتھ سووچھتا شرم دان پروگرام میں حصہ لیا
Posted On:
01 OCT 2023 10:42PM by PIB Delhi
سووچھ بھارت مشن کو مضبوط کرنے اور تمام شہریوں کے لئے صفائی کی مستقل خدمات مہیا کرانے کے لئے لوگو ں کو متحد کرنے کی خاطر وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ ملک گیر صفائی مہم کی اپیل کے نتیجے میں قبائلی امور کی وزارت نے آج ایک ملک گیر صفائی مہم چلائی ۔اس مہم کی قیادت قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی میں کی ۔
وزیراعظم کی صفائی مہم کی تعریف کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ اس مہم نے شہریوں میں سووچھتا اور صاف ماحولیات کے تئیں ذمہ داری کا جذبہ پیدا کیا ہے۔قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشیشور ٹوڈو نے باریپدا ریلوے اسٹیشن ، میور بھنج ، اوڈیشہ میں اس مہم کی قیادت کی ۔قبائلی امور کے سکریٹری جناب انل کما ر جھا نے وزارت کے دیگر سینیئر عہدے داروں کے ساتھ نئی دہلی میں سووچھتا ابھیان میں حصہ لیا۔
آج آدیواسی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس ) ، قومی درج فہرست قبائل مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی ) ، ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا ( ٹرائیفیڈ )، ریاستوں کے محکمہ برائے قبائلی بہبود اور قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ٹی آر آئی ) نے ملک گیر ‘‘ ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ،ایک ساتھ ’’ سووچھتا شرم دان پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا۔سووچھتا اور صاف ماحولیات کا پیغام پہنچانے کے لئے اور سووچھتا شرم دان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پورے ملک میں ای ایم آر ایس ، این ای ایس ٹی ایس ، ٹرائیفیڈ ، این ایس ٹی ایف ڈی سی ، ٹی آر آئی اور وزارت کے ذریعہ مالی امداد یافتہ غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ 500 سے زیادہ پروگرام منعقد کئے گئے ۔
ملک بھر کے متعدد متعلقین کے ذریعہ منعقد اس پروگرام میں صفائی اور مشترکہ حصہ داری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملک بھر میں پھیلے اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس ) کے طلباء نے صاف اور صحت مند معاشرے کے لئے اتحاد اور عز م کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پہل میں حصہ لیا۔
قبائلی امور کی وزارت کی ایک اہم پہل ، ای ایم آر ایس کے طلباء نے اپنے اسکولوں کے احاطہ اور ارد گردکے علاقوں کی صفائی کے لئے ایک گھنٹے کی رضاکارانہ خدمت کی ۔ یہ تعاون سووچھتا ہی سیوا ابھیان سے جُڑا ہوا ہے ، جو صفائی بنائے رکھنے کے لئے مشترکہ ذمہ داری کو اہم مانتا ہے۔
ای ایم آر ایس کے علاوہ این ایس ٹی ایف ڈی سی نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کئی جگہوں پر پروگراموں کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام نئی دہلی میں این ایس ٹی ایف ڈی سی کے ہیڈ کوارٹر اور بھوپال ، بھونیشور ، گوہاٹی اور حیدرآباد میں اس کے چار علاقائی دفاتر میں منعقد کئے گئے ۔دہرہ دون میں بھی بڑے پیمانے پر پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔
ان پروگراموں میں پارک ، عوامی میدان کی صفائی ، کوڑا کچرا اکٹھا کرنا اور سبھی کے لئے صاف ستھرا ماحول تیار کرنے کی خاطر مقامی لوگوں کےساتھ جُڑنے جیسی کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طلباء سمیت مقامی برادری کو اس نیک کام میں سرگرم حصہ دار بننے کے لئے آمادہ کرنا ہے۔
*************
ش ح۔ق ت ۔رم
U-10287
(Release ID: 1963574)
Visitor Counter : 104