شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت نے سووچھتا ہی سیوا ابھیان ( ایس ایچ ایس ) 2023 کے تحت شرم دان پروگرا م کا اہتمام کیا
شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی / فیلڈ دفاتر کے ذریعہ ہوائی اڈوں پر اور جہازوں میں صفائی مہم پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ایکشن پلان تیار کیا
مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سووچھتا شرم دان میں حصہ لیا
Posted On:
01 OCT 2023 3:09PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کی وزارت کے تحت تمام تنظیموں نے اپنے اپنے سربراہوں کی قیادت میں مختلف جگہوں پر شرم دان پروگرام کا اہتمام کیا۔شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سووچھتا شرم دان میں حصہ لیا اور سووچھتا ہی سیوا کی عوامی تحریک میں شریک ہوکر ہر ایک شہری کو اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے کی اپیل کی۔
ایسے شرم دان پروگراموں میں سے ایک کی قیادت نئی دہلی کے راجیو گاندھی بھون میں شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب ووم لن منگ ووالنم نے کی ،جس میں راجیو گاندھی بھون سے متصل سروس لین اور احاطے میں صفائی سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں۔شہری ہوابازی کی وزارت ، ائیر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکاروں اور رضاکاروں نے شرم دان پروگرام میں حصہ لیا۔
سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس ) مہم اس سال 15ستمبر سے 2 اکتوبر تک پینےکا پانی اور صفائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس )اور مکان اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) کے ذریعہ مشترکہ طورپر شرم دان اوردیگر سرگرمیوں میں عوامی حصہ داری کے ذریعہ عوامی تحریک کے طورپر چلائی جارہی ہے۔
ایس ایچ ایس مہم کے تھیم ‘ کچرے سے پاک ہندوستان’ کے حصے کے طورپر شہری ہوابازی کی وزارت پرجوش طریقے سے اس قومی مہم میں حصہ لے رہی ہیں:
- پروازو ں کے دوران ایس ایچ ایس 2023 کے پیغاموں کا اعلان ،
- سووچھتا کا پیغام پہنچانے کے لئے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بینرس ، پوسٹرس ، اسٹینڈی اور سیلفی پوائنٹ لگانا،
- ہوائی اڈوں پر سووچھتا ہی سیوا ابھیان پر ویڈیو چلانا،
- وزار ت اور علاقائی دفاتر کی تنظیموں میں صفائی سے متعلق مقابلوں کا اہتمام کرنا،
- سووچھتا دوڑ کا اہتمام ۔
یکم اکتوبر 2023 کو صبح دس بجے سووچھ بھارت کے حصے کے طورپر ایک سووچھتا پہل ، شرم دان میں شامل ہونے کے لئے وزیر اعظم کی ‘‘ ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ،ایک ساتھ’’ کی اپیل پرعمل کرتے ہوئے ملک بھر میں بڑ ے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی ۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے اپنی تنظیموں کے ساتھ مل کر وزارت کے تحت تنظیموں کے علاقائی دفاتر کے توسط سے صفائی مہم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ایکشن پلان تیا ر کیا تاکہ مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مد د فراہم کی جاسکتی ہے۔ یکم اکتوبر 2023 کو سووچھتا ابھیان اور شرم دان کے لئے 140 پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔
*************
ش ح۔ق ت ۔رم
U-10284
(Release ID: 1963543)
Visitor Counter : 69