بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 گاندھی جینتی کی تقاریب کے موقع پر کھادی گرام ادیوگ بھون ، کناٹ پلیس ،دہلی میں روشنی کی سجاوٹ  


معزز وزراء اور قائدین نے پروگرام کی شان بڑھائی

کھادی اور دیہی صنعتوں  کی بہترین مصنوعات میں وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے قوم کے لئے کھادی ،  فیشن کے لئے کھادی ،تبدیلی کے لئے کھادی  کے وژن کو تازہ کیا

Posted On: 02 OCT 2023 8:59PM by PIB Delhi

ہندوستان میں کھادی مصنوعات  کے فروغ  اور انہیں اپنانے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نظریہ کو مضبوط بنانے میں  عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قابل ذکر قیادت کا جشن   کھادی انڈیا کی طرف سے دہلی کے کناٹ پلیس میں  منایا جارہا ہے۔ کھادی گرام ادیوگ بھون میں   گاندھی جینتی کو تزک واحتشام کے ساتھ مناتے ہوئے  پُرجوش لوگوں کی میز بانی کی ۔ ان میں  مکان اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری  ،  سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  ،  بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ جناب جے پی نڈا ، رکن  پارلیمنٹ جناب منوج تیواری ،  کئی ممبران  پارلیمنٹ اورارکان اسمبلی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CFGR.jpg

کھادی گرام ادیوگ بھون میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔یہ سیاح  ‘ میک ان انڈیا ’ اشیا ء کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوئے  اورانہوں نے  ملک میں  تیارکردہ  ان اشیاء کی تعریف کرتے ہوئے  کھادی اور گرام ادیوگ  مصنوعات کی کافی خریداری   بھی کی۔ چھوٹا چرخہ اور گاندھی ٹوپی  لوگوں کی پسندیدہ چیزیں رہیں۔  یہ چیزیں  بابائے قوم مہاتما گاندھی کی وراثت کی ترجمانی کرتی  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00201MT.jpg

کھادی گرام ادیوگ بھون نے اس موقع  پر خاص رعایت کی پیش کش کی ، جن میں منتخب چیزوں  پر 60 فیصد کی قابل ذکر چھوٹ  ،  کھادی مصنوعات  پر 20فیصدکی چھوٹ اور گرام ادیوگ مصنوعات  پر 10 فیصد کی چھوٹ  شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VD51.jpg

اس کے علاوہ کھادی گرام ادیوگ بھون کے سامنے اومجا کولڈ پریس  موبائل وین کا افتتاح کیا گیا ۔اومجا آئلس اینڈ  ایگرو پردھان منتری  روز گار جنریشن  پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) کی ایک اکائی ہے۔وین  نے موقع پر ہی سورج مکھی تیل ،سرسوں تیل ، تل کا تیل  اورناریل تیل نکال کر دکھایا ۔ لوگوں کو  تیل نکالنے کے اس عمل کو دیکھنے کا انوکھا موقع ملا۔

کھادی گرام ادیوگ  بھون  ، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کھادی اور دیہی صنعت کے  پائیدار جذبے کی مثال کے طورپر قائم ہے۔اس جشن کے تئیں  زبردست  جوش و ولولہ  ہرایک ہندوستانی کے ‘ووکل فار لوکل’ کے تئیں  بیدار ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

*************

  ش ح۔قت۔رم

U-10280      


(Release ID: 1963537) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Telugu