سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دہلی میں سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر سے سوچھتا ہی سیوا  (ایس ایچ ایس)  مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے ’’ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر‘‘  کو جھنڈی دکھائی


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹی ڈی بی  کی مالی اعانت سے چلنے والی’’ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر‘‘ کی قیادت کی جو سوچھتا ہی سیوا مہم اور وزیر اعظم کے سوچھ بھارت کے وژن کی حمایت کرتی ہے

’’مہاتما گاندھی نے ہمیں سوچھتا کی خوبی بتائی، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے زندگی کا حصہ بنایا‘‘ : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ری سائکلنگ آن وہیلز اسمارٹ – ای آر  پروجیکٹ نے ہندوستان میں ای ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ایک اہم نقطہ نظر متعارف کرایا ہے، جس کا ملک میں آج تک کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 OCT 2023 5:11PM by PIB Delhi

اس سال 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے سلسلے میں،سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی کے انوسندھان بھون میں انقلابی’’ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر ‘‘  کا افتتاح کیا۔

فلیگ آف تقریب کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،’’  ’ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر ‘ پروجیکٹ صاف ستھرے ہندوستان کو فروغ دینے کے سوچھتا ہی سیوا مہم کے مقصد سے بالکل ہم آہنگ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، یہ نہ صرف نقل و حمل کی کارکردگی  کو مستحکم اور لاگت کو کم کرتا ہے۔  بلکہ اس کے بعد کے مرحلے میں ای-کچرے کے ٹکڑوں سے قیمتی دھاتوں کو بھی موثر طریقے سے نکالے گا، جس سے سرکلر اکانومی میں اہم تعاون ہوگا ، اس طرح سوچھ بھارت مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J0S4.jpg

سوچھتا ہی سیوا کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’مہاتما گاندھی نے ہمیں سوچھتا کی خوبی بتائی، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے زندگی کا حصہ بنایا‘‘۔

وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ مئی 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے بعدوزیراعظم مودی نے 15 اگست 2014 کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ملک بنانے کے لیے سوچھ بھارت مشن کا اعلان کیا  تھا۔ انہوں نے کہا، صفائی کے مشن کو چند برسوں میں ادارہ  جاتی بنا دیا گیا اور یہ ایک طرز زندگی   گیا، ایک حقیقی عوامی تحریک (جن آندولن)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I3X3.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سوچھتا مہم صرف 2 اکتوبر تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس نے تسلسل کی ایک نئی جہت اختیار کی ہے اور یہ عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باپو جی کا یوم پیدائش صرف صفائی کے عزم کا اعادہ ہے۔

"ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر" کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’یہ پروجیکٹ صفائی ستھرائی میں صفائی مترا کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے، ذمہ دارانہ ای-کچرے کو ٹھکانے لگاکر ماحول اور ان کی صحت دونوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ہنرمندی کے فروغ کی پیشکش،  ایکسٹینڈٹ پروڈیوسر رسپانسبلیٹی (ای پی آر) کے ساتھ  مل کر اور پائیداری کو فروغ دے کر، تربیت، نقل و حمل، اور ٹیکنالوجی کے نصب العین میں تعاون دے کر  غیر رسمی شعبے کو ہنرمندیوں، موثر نقل و حمل اور ٹیکنالوجی کے ساتھ بااختیار بنا کر ایک بہتر مستقبل کے لیے مضبوط حمایت کرتا ہے۔ ‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) اور ایم ایس  ایکو ری سائکلنگ لمیٹیڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی تسلیم کیا، جو کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے مناسب ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں بیداری  پیداکرنے  کے نعرے کے جواب میں  ممبئی میں قائم ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ ای ویسٹ بندوبست کے اس اہم پروجیکٹ کو ٹی ڈی بی سے 6.00 کروڑ روپے کی فراخدلانہ مالی مدد ملی ہے۔

"ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر" کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا، ’’اس پروجیکٹ نے ہندوستان میں ای-کچرے کے بندوبست کے لیے ایک اہم نقطہ نظر متعارف کرایا ہے، جس کا ملک میں آج تک کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پائیدار ای-کچرے کے طور طریقوں کے لئے ایک بالکل نیا معیار طے کرتا ہے،ایک منفرد ڈیزائن اور نفاذ کی خصوصیت ہے جو کارکردگی، رسائی، اور ماحولیاتی ذمہ داری کو یکجا کرتی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W3HZ.jpg

انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا ،’’جب ہم ’ری سائیکلنگ آن وہیلز اسمارٹ-ای آر‘ کے اس تبدیلی کے سفر کا آغاز کررہے ہیں، ہم سوچھتا ہی سیوا مہم میں فعال طور پر حصہ ڈال رہے  ہیں اور صفائی، ماحولیاتی ذمہ داری، اور اپنے لگنے سے بھرپور صفائی متروں کی فلاح و بہبود کو اہمیت دےرہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژنری نعرے کے مطابق ہم مل کر ایک صاف ستھرا اور سرسبز ہندوستان بنا رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری، ڈاکٹر این کالائی سیلوی نے کہا، باپو نے بجا طور پر ذکر کیا کہ’’صفائی  ایک  عبادت ہے‘‘ اور ماحولیاتی اور آب و ہوا کے  اصولوں کے مطابق خوراک، رہائش اور لباس کے تین اہم اور بنیادی عناصر کے لیے گاندھی جی کے تعاون کے بارے میں بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00464HA.jpg

ڈاکٹر کلائی سیلوی نے کہا کہ ملک بھر میں تمام 37 سی ایس آئی آر لیبز فزیکل صفائی اور ای-صفائی دونوں میں مصروف ہیں جس سے بے کار  فائلوں کو ہٹایا جارہا ہے ۔ انہوں  نے آئندہ ہفتے سے ڈی ایس آئی آر اورسی ایس آئی آر میں فائلوں کے موومنٹ میں تیزی لانے کا بھی وعدہ کیا۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:10261)



(Release ID: 1963490) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Telugu