خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے سوچھ بھارت مشن کے نو سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں 30,000 سے زیادہ تقریبات کے ساتھ ”ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ“ مہم میں حصہ لیا


خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے سلی گوڑی، مغربی بنگال میں سوچھتا شرم دان تقریب کی قیادت کی

Posted On: 02 OCT 2023 7:20PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 1 اکتوبر 2023 کو ملک گیر سطح پر ایک متاثر کن کوشش کی قیادت کی، جس کے نتیجے میں صفائی اور ”شرم دان“ کے لیے 30,000 سے زیادہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ آنگن واڑی مراکز، ون اسٹاپ سینٹر، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این آئی پی سی سی ڈی)، جو وزارت کے تحت کام کر رہے ہیں، ان میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جو صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار ہندوستان کے لیے ان کے اجتماعی عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے مثالی قیادت پیش کرتے ہوئے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں سوچھتا شرم دان پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شہریوں کو سوچھتا ہی سیوا کے جن آندولن میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این آئی پی سی سی ڈی) کے ہیڈ آفس کے آس پاس، خواتین اور بچوں کی وزارت کے سکریٹری جناب اندیور پانڈے نے ما شاردا پارک میں صفائی کی ایک خصوصی سرگرمی کی قیادت کی، جہاں وزارت کے افسران اور رضاکار ”شرم دان“ کے لیے ایک ساتھ اکٹھا ہوئے تھے۔

ثقافتی ورثے کے تحفظ میں لداخ کی قابل ذکر کوششوں سے لے کر اتراکھنڈ کی پر جوش شرکت، اروناچل پردیش کی صفائی ستھرائی کے عزم، انڈمان اور نکوبار جزائر کے سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ، اور گوا کے مشن پر مبنی صفائی، یہ اجتماعی کوششیں، سی ڈی پی او سے لے کر اسکولوں کے طلبا تک کی اجتماعی کوششوں میں شامل ہیں جو پورے ہندوستان میں صاف ستھری، صحت مند کمیونٹی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اجتماعی طور پر ایک صاف ستھرے، صحت مند ملک کی سمت میں کام کرنے کے تمام شرکا کی غیر متزلزل لگن کی ستائش کرتی ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10254



(Release ID: 1963450) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi